تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 268

  1. اَلشَّیْطٰنُ یَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَ یَاْمُرُكُمْ بِالْفَحْشَآءِ١ۚ وَ اللّٰهُ یَعِدُكُمْ مَّغْفِرَةً مِّنْهُ وَ فَضْلًا١ؕ وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌۖۙ﴿268﴾

    1. اَلشَّيْطٰنُشیطان
    2. يَعِدُكُمُتم سے وعدہ کرتا ہے
    3. الْفَقْرَتنگدستی
    4. وَيَاْمُرُكُمْاور تمہیں حکم دیتا ہے
    5. بِالْفَحْشَآءِبےحیائی کا
    6. وَاللّٰهُاور اللہ
    7. يَعِدُكُمْتم سے وعدہ کرتا ہے
    8. مَّغْفِرَةًبخشش
    9. مِّنْهُاس سے (اپنی)
    10. وَفَضْلًااور فضل
    11. وَاللّٰهُاور اللہ
    12. وَاسِعٌوسعت والا
    13. عَلِيْمٌجاننے والا
Translation · Bayan-ul-Quran
شیطان تمہیں فقر کا اندیشہ دلاتا ہے اور بےحیائی کے کاموں کی ترغیب دیتا ہے اور اللہ وعدہ کر رہا ہے تم سے اپنی طرف سے مغفرت کا اور فضل کا اللہ بہت وسعت والا ہے سب کچھ جاننے والا ہے
Tafseer · Bayan-ul-Quran

آیت 268 اَلشَّیْطٰنُ یَعِدُکُمُ الْفَقْرَ وَیَاْمُرُکُمْ بالْفَحْشَآءِ ج وَاللّٰہُ یَعِدُکُمْ مَّغْفِرَۃً مِّنْہُ وَفَضْلاً ط

اب دیکھ لو ‘ تمہیں کون سا طرز عمل اختیار کرنا ہے : ؂

رُخِ روشن کے آگے شمع رکھ کر وہ یہ کہتے ہیں

اُدھر جاتا ہے دیکھیں یا ادھر پروانہ آتا ہے !

شیطان تمہیں اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے روکتا ہے کہ اس طرح تمہارا مال کم ہوجائے گا اور تم فقر و فاقہ میں مبتلا ہوجاؤ گے۔ اب اگر واقعی تم یہ خوف رکھتے ہو کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ مجھ پر فقر آجائے ‘ لہٰذا مجھے اپنا مال سنبھال سنبھال کر ‘ سینت سینت کر رکھنا چاہیے تو تم شیطان کے جال میں پھنس چکے ہو ‘ تم اس کی پیروی کر رہے ہو۔ اور اگر تم نے اپنا مال اللہ کی راہ میں خرچ کردیا اللہ پر اعتماد کرتے ہوئے کہ وہ میری ساری حاجتیں آج بھی پوری کر رہا ہے ‘ کل بھی پوری کرے گا اِن شاء اللہ تو اللہ کی طرف سے مغفرت اور فضل کا وعدہ پورا ہو کر رہے گا۔

وَاللّٰہُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ

تم اس کے خزانوں کی محدودیتّ کا کوئی تصور اپنے ذہن میں نہ رکھو۔

Bayan-ul-Quran - Al-Baqara 2:268