تفسیر بیان القرآن
Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 279
فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا فَاْذَنُوْا بِحَرْبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ١ۚ وَ اِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوْسُ اَمْوَالِكُمْ١ۚ لَا تَظْلِمُوْنَ وَ لَا تُظْلَمُوْنَ﴿279﴾
- فَاِنْپھر اگر
- لَّمْ تَفْعَلُوْاتم نہ چھوڑو گے
- فَاْذَنُوْاتو خبردار ہوجاؤ
- بِحَرْبٍجنگ کے لیے
- مِّنَسے
- اللّٰهِاللہ
- وَرَسُوْلِهٖاور اس کا رسول
- وَاِنْاور اگر
- تُبْتُمْتم نے توبہ کرلی
- فَلَكُمْتو تمہارے لیے
- رُءُوْسُ اَمْوَالِكُمْتمہارے اصل زر
- لَا تَظْلِمُوْنَنہ تم ظلم کرو
- وَلَا تُظْلَمُوْنَاور نہ تم پر ظلم کیا جائے گا
آیت 279 فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا فَاْذَنُوْا بِحَرْبٍ مِّنَ اللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ ج
سود خوری سے با زنہ آنے پر یہ الٹی میٹم ہے۔ قرآن و حدیث میں کسی اور گناہ پر یہ بات نہیں آئی ہے۔ یہ واحد گناہ ہے جس پر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی طرف سے اعلان جنگ ہے۔
وَاِنْ تُبْتُمْ فَلَکُمْ رُءُ وْسُ اَمْوَالِکُمْ ج۔
تمہارے جو اصل رأس المال ہیں وہ تمہیں لوٹا دیے جائیں گے۔ چناچہ سود چھوڑ دو اور اپنے رأس المال واپس لے لو۔
لاَ تَظْلِمُوْنَ وَلاَ تُظْلَمُوْنَ ۔
نہ تم کسی پر ظلم کرو کہ اس سے سود وصول کرو اور نہ ہی تم پر ظلم کیا جائے کہ تمہارا رأس المال بھی دبا دیا جائے۔