تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 1. Al-Faatiha · Ayah 2

  1. اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ﴿2﴾

    1. الْحَمْدُتمام تعریفیں
    2. لِلّٰہِاللہ کے لیے
    3. رَبِّرب
    4. الْعَالَمِينَتمام جہان
Translation · Dure-Mansoor
سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو پروردگار ہے سارے جہانوں کا۔
Tafseer · Dure-Mansoor

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ

ترجمہ : سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں۔

(1) امام عبد الرزاق نے المصنف میں اور حکیم ترمذی نے نوادر الاصول میں الخطابی نے الغریب میں بیہقی نے الادب میں دیلمی نے مسند الفردوس میں اور ثعلبی نے حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص ؓ سے وہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ الحمدللہ شکر کی اصل ہے اس بندے نے شکر ادا نہیں کیا جس نے اس کی حمد بیان نہیں کی۔