تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 57. Al-Hadid · Ayah 20
اِعْلَمُوْۤا اَنَّمَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا لَعِبٌ وَّ لَهْوٌ وَّ زِیْنَةٌ وَّ تَفَاخُرٌۢ بَیْنَكُمْ وَ تَكَاثُرٌ فِی الْاَمْوَالِ وَ الْاَوْلَادِ١ؕ كَمَثَلِ غَیْثٍ اَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهٗ ثُمَّ یَهِیْجُ فَتَرٰىهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ یَكُوْنُ حُطَامًا١ؕ وَ فِی الْاٰخِرَةِ عَذَابٌ شَدِیْدٌ١ۙ وَّ مَغْفِرَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانٌ١ؕ وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ﴿20﴾
- اِعْلَمُوْٓاجان لو
- اَنَّمَابیشک
- الْحَيٰوةُ الدُّنْيَادنیا کی زندگی
- لَعِبٌکھیل ہے
- وَّلَهْوٌاور دل لگی ہے
- وَّزِيْنَةٌاور زینت ہے
- وَّتَفَاخُرٌۢاور باہم فخر کرنا
- بَيْنَكُمْآپس میں
- وَتَكَاثُرٌاور ایک دوسرے سے کثرت حاصل کرنا
- فِي الْاَمْوَالِمال میں
- وَالْاَوْلَادِ ۭاور اولاد میں
- كَمَثَلِ غَيْثٍمانند مثال ایک بارش کے ہے
- اَعْجَبَ الْكُفَّارَخوش کیا کسانوں کو
- نَبَاتُهٗاس کی نباتات نے
- ثُمَّ يَهِيْجُپھر وہ خشک ہوجاتی ہے
- فَتَرٰىهُ مُصْفَرًّاپھر تم دیکھتے ہو اس کو کہ زرد ہوگئی
- ثُمَّ يَكُوْنُپھر وہ ہوجاتی ہے
- حُطَامًا ۭریزہ ریزہ
- وَفِي الْاٰخِرَةِاور آخرت میں
- عَذَابٌ شَدِيْدٌ ۙسخت عذاب ہے
- وَّمَغْفِرَةٌاور بخشش
- مِّنَ اللّٰهِاللہ کی طرف سے
- وَرِضْوَانٌ ۭاور رضا مندی
- وَمَااور نہیں
- الْحَيٰوةُ الدُّنْيَآدنیا کی زندگی
- اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِمگر دھوکے کا سامان
Translation · Dure-Mansoor
تم خوب جان لو کہ دنیوی زندگی محض لہو ولعب اور زینت اور باہم ایک دوسرے پر فخر کرنا اور اموال اور اولاد میں ایک کا دوسرے سے اپنا کو زیادہ بتانا ہے۔ جیسے بارش ہے کہ اس کی پیداوار کاشتکاروں کو اچھی معلوم ہوتی ہے پھر وہ خشک ہوجاتی ہے سو اے مخاطب ! اس کو تو زرد ہونے کی حالت میں دیکھتا ہے پھر وہ چورا چورا ہوجاتی ہے اور آخرت میں عذاب شدید ہے اور اللہ کی طرف سے مغفرت اور رضا مندی ہے۔ اور دنیاوی زندگی محض دھوکہ کا سامان ہے