تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 58. Al-Mujaadila · Ayah 21

  1. كَتَبَ اللّٰهُ لَاَغْلِبَنَّ اَنَا وَ رُسُلِیْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ قَوِیٌّ عَزِیْزٌ﴿21﴾

    1. كَتَبَ اللّٰهُلکھ دیا (فیصلہ کردیا) اللہ نے
    2. لَاَغْلِبَنَّمیں ضرور غالب آؤں گا
    3. اَنَامیں
    4. وَرُسُلِيْ ۭاور میرے رسول
    5. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    6. قَوِيٌّقوی
    7. عَزِيْزٌغالب
Translation · Dure-Mansoor
اللہ نے لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے پیغمبر ہی ضرور غالب رہیں گے یقیناً اللہ تعالیٰ قوت والا زبردست ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
2۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت کتب اللہ لاغلبن انا ورسلی اللہ تعالیٰ نے لوح محفوظ میں کھ دیا ہے کہ میں اور میرے پیغمبر آخر کار غالب رہیں گے۔ یعنی اللہ تعالیٰ نے جو تحریر لکھ دی ہے وہ اسے ضرور پورا کرے گا۔ بدر کی لڑائی میں ایمانی غیرت کا واقعہ۔ 3۔ ابن ابی حاتم والطبرانی والحاکم وابو نعیم فی الحلیۃ والبیہقی فی سننہ وابن عساکر نے عبداللہ بن شوذب (رح) سے روایت کیا کہ ابوعبیدہ بن جراح ؓ کے والد ابو عبیدہ کو بدر کی لڑائی کے دن چیلنج کرتے رہے لیکن حضرت عبیدہ اس سے بچتے رہے لیکن جب ان کی طرف سے بار بار بکثرت ایسا ہوتا رہا تو ابوعبیدہ نے ان کو قتل کردیا تو یہ آیت نازل ہوئی۔ آیت لاتجد قوما یومنون باللہ۔ الایۃ۔ 4۔ ابن المنذر نے ابن جریج (رح) سے روایت کیا کہ یہ بات بیان کی گئی کہ ابو قحافہ نے نبی ﷺ کو گالی دی۔ تو ابوبکر ؓ نے اسے زور سے ایک تھپڑ رسید کیا تو وہ گرپڑے۔ یہ بات نبی ﷺ کو بتائی گئی۔ تو آپ نے فرمایا اے ابوبکر کیا تو نے ایسا کیا۔ انہوں نے کہا اللہ کی قسم ! اگر تلوار میرے قریب ہوتی تو میں اس کو ماردیتا۔ تو یہ آیت لاتجد قوما نازل ہوئی۔ 5۔ ابن مردویہ نے کثیر بن عطیہ رحمہا للہ سے اور انہوں نے ایک آدمی سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یعنی یہ دعا فرمائی۔ اللہم لاتجعل لفاجر ولا لفاسق عندی ید ولا نعمۃ فانی وجدت فیہا او حیتہ الی۔ اے اللہ کسی فاجر اور کسی فاسق کے لیے میرے پاس کوئی احسان اور نیکی نہ رکھ۔ کہ میں ان کو اس طرح پاتا ہوں جیسا کہ آپ نے ان کے بارے میں میری طرف وحی فرمائی ہے۔