تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 63. Al-Munaafiqoon · Ayah 6

  1. سَوَآءٌ عَلَیْهِمْ اَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ اَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ١ؕ لَنْ یَّغْفِرَ اللّٰهُ لَهُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ﴿6﴾

    1. سَوَآءٌ عَلَيْهِمْبرابر ہے ان پر
    2. اَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْخواہ تم بخشش مانگو ان کے لیے
    3. اَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْیا نہ تم بخشش مانگو
    4. لَهُمْان کے لیے
    5. لَنْہرگز نہ
    6. يَّغْفِرَ اللّٰهُ لَهُمْمعاف کرے گا اللہ ان کو
    7. اِنَّ اللّٰهَکیونکہ اللہ تعالیٰ
    8. لَا يَهْدِينہیں ہدایت دیتا
    9. الْقَوْمَ الْفٰسِقِيْنَفاسق قوم کو
Translation · Dure-Mansoor
برابر ہے کہ آپ ان کے لیے استغفار کریں یا نہ کریں بلاشبہ اللہ انہیں نہیں بخشے گا، بیشک اللہ ہدایت نہیں دیتا فاسقوں کو
Tafseer · Dure-Mansoor
7۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ جب سورة براءت کی یہ آیت نازل ہوئی آیت استغرلہم اولا تستغرلہم (التوبہ : 80) تو نبی مکرم ﷺ نے فرمایا میں نے اپنے رب کو سنا کہ اس بارے میں انہوں نے مجھے رخصت دی ہے اللہ کی قسم ! میں ستر مرتبہ سے زیادہ استغفار کروں گا تاکہ اللہ تعالیٰ ان کو مغفرت فرمادے۔ تو یہ آیت نازل ہوئی۔ آتی سواء علیہم استغفرت لہم ام لم تستغفرلہم۔ لن یغفر اللہ لہم۔ اب آپ ان کے لیے استغفار کریں یا نہ کریں ان کے حق میں دونوں برابر ہیں اللہ ان کو ہرگز معاف نہیں کرے گا۔ 8۔ ابن مردویہ نے عروہ (رح) سے روایت کیا کہ جب یہ آیت استغرلہم اولاتستغفر لہم ان تستغفرلہم سبعین مرۃ فلن یغفر اللہ لہم۔ آپ ان کے لیے استغفار کریں یا ان کے لیے استغفار نہ کریں۔ اگر آپ ان کے لیے ستر متبہ بھی استغار کریں تو اللہ تعالیٰ ان کو ہرگز نہیں بخشیں گے۔ نازل ہوئی تو نبی مکرم ﷺ نے فرمایا میں ستر سے زیادہ مرتبہ استغفار کروں گا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی آیت سواء علیہم استغفرت لہم ام لم تستغفر لہم۔ برابر ہے ان کے لیے آپ استغفار کریں یا نہ کریں۔