تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 65. At-Talaaq · Ayah 8

  1. وَ كَاَیِّنْ مِّنْ قَرْیَةٍ عَتَتْ عَنْ اَمْرِ رَبِّهَا وَ رُسُلِهٖ فَحَاسَبْنٰهَا حِسَابًا شَدِیْدًا١ۙ وَّ عَذَّبْنٰهَا عَذَابًا نُّكْرًاع﴿8﴾

    1. وَكَاَيِّنْاور کتنی ہی
    2. مِّنْ قَرْيَةٍبستیوں میں سے
    3. عَتَتْانہوں نے سرکشی کی
    4. عَنْ اَمْرِ رَبِّهَااپنے رب کے حکم سے
    5. وَرُسُلِهٖاور اس کے رسولوں سے
    6. فَحَاسَبْنٰهَاتو حساب لیا ہم نے اس سے
    7. حِسَابًاحساب
    8. شَدِيْدًاسخت
    9. وَّعَذَّبْنٰهَااور عذاب دیا ہم نے اس کو
    10. عَذَابًا نُّكْرًاعذاب سخت
Translation · Dure-Mansoor
اور کتنی ہی بستیاں تھیں جنہوں نے اپنے رب کے حکم سے اور اس کے رسولوں کی سرتابی کی۔ سو ہم نے ان کا سخت حساب کیا اور انہیں برا عذاب دیا
Tafseer · Dure-Mansoor
1۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت فحاسبناھا حسابا شدید سو ہم نے ان کے اعمال کا سخت محاسبہ کیا یعنی ان ہستیوں پر کوئی رحم نہیں کیا گیا آیت وعذبناہا عذابا نکرا اور ان کو بڑی بھاری سخت سزا دی یعنی بڑی اور سخت سزا۔ 2۔ عبد بن حمید نے عاصم (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے عذبانکرا میں نکر اکو مثقلہ پڑھا۔