تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 65. At-Talaaq · Ayah 9
فَذَاقَتْ وَبَالَ اَمْرِهَا وَ كَانَ عَاقِبَةُ اَمْرِهَا خُسْرًا﴿9﴾
- فَذَاقَتْتو اس نے چکھا
- وَبَالَوبال
- اَمْرِهَااپنے کام کا
- وَكَانَ عَاقِبَةُاور ہے انجام
- اَمْرِهَااس کے کام کا
- خُسْرًاناکامی
Translation · Dure-Mansoor
سو اس نے اپنے اعمال کا وبال چکھ لیا اور ان کا انجام کار خسارہ ہوا
Tafseer · Dure-Mansoor
3۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت فذاقت وبال امرہا۔ سو انہوں نے اپنے اعمال کا وبال چکھا۔ یعنی انہوں نے اپنے کام کی سزا کو چکھا۔
4۔ عبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت فذاقت وبال امرہا سے مراد ہے اپنے کام کی سزا۔