تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 66. At-Tahrim · Ayah 11

  1. وَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوا امْرَاَتَ فِرْعَوْنَ١ۘ اِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِیْ عِنْدَكَ بَیْتًا فِی الْجَنَّةِ وَ نَجِّنِیْ مِنْ فِرْعَوْنَ وَ عَمَلِهٖ وَ نَجِّنِیْ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَۙ﴿11﴾

    1. وَضَرَبَ اللّٰهُاور بیان کی اللہ نے
    2. مَثَلًاایک مثال
    3. لِّلَّذِيْنَان لوگوں کے لیے
    4. اٰمَنُواجو ایمان لائے
    5. امْرَاَتَ فِرْعَوْنَفرعون کی بیوی کی
    6. اِذْ قَالَتْجب وہ بولی
    7. رَبِّ ابْنِاے میرے رب۔ بنا
    8. لِيْ عِنْدَكَمیرے لیے اپنے پاس
    9. بَيْتًاایک گھر
    10. فِي الْجَنَّةِجنت میں
    11. وَنَجِّنِيْاور نجات دے مجھ کو
    12. مِنْسے
    13. فِرْعَوْنَفرعون (سے)
    14. وَعَمَلِهٖاور اس کے عمل سے
    15. وَنَجِّنِيْاور نجات دے مجھ کو
    16. مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَظالم لوگوں سے۔ ظالم قوم سے
Translation · Dure-Mansoor
اور اللہ نے اہل ایمان کے لیے فرعون کی بیوی کا حال بیان فرمایا ہے جبکہ اس نے عرض کیا کہ اے میرے رب ! میرے لیے اپنے قرب میں جنت میں گھر بنادیجیے اور مجھے فرعون سے اور ظالم قوم سے نجات دیجیے
Tafseer · Dure-Mansoor
1۔ ابن ابی شیبہ وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر والحاکم وصححہ اور بیہقی نے شعب الایمان میں سلیمان ؓ سے روایت کیا کہ فرعون کی بیوی سورج کی دھوپ میں عذاب دی جاتی تھی جب وہ اس سے ہٹ جاتے تو فرشتے اپنے پروں کے ساتھ اس پر سایہ کرتے تھے اور وہ جنت میں اپنا گھر دیکھتی تھی۔ 2۔ ابو یعلی والبیہقی نے سند صحیح کے ساتھ ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ فرعون اپنی بیوی کے دونوں ہاتھوں اور دونوں پاؤں پر چار کیلیں گاڑ دیتا تھا۔ جب وہ اس سے جدا ہوتے تو فرشتے اس پر سایہ کرتے تھے۔ اور اس نے کہا آیت رب ابن لی عندک بیتا فی الجنۃ اے میرے رب کہ میرے لیے جنت میں ایک گھر اپنے پاس بنادیجیے تو اس کے لیے اس کا گھر جنت میں دنیا ہی میں ظاہر کردیا گیا۔ 3۔ عبد بن حمید نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ فرعون نے اپنی بیوی کو چار کیلیں گاڑ دیں۔ اور اس کو لٹا کر اس کے سینے پر چکی کا پاٹ رکھ دیا۔ اور اس کا منہ عین سورج کی طرف کردیا تو اس نے آسمان کی طرف سر اٹھایا اور کہا آیت رب ابن لی عندک بیتا فی الجنۃ۔ اے میرے رب اپنے نزدیک میرے لیے جنت میں گھر بنادیجیے۔ آیت من القوم الظلمین تک۔ تو اللہ تعالیٰ نے جنت میں اس کے گھر سے حجاب کو ہٹا دیا۔ اور اس نے اسے دیکھ یلا۔ 4۔ احمد والطبرانی والحاکم وصححہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔ اہل جنت میں سے سب سے افضل عورتیں خدیجہ بنت خویلد، فاطمہ بنت محمد، مریم بنت عمران اور آسیہ بنت مزاحم فرعون کی بیوی ہیں۔ اور اس کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے ہم سے ان دونوں کے بارے میں قرآن مجید میں بیان فرمایا۔ آیت قالت رب ابن لی عندک بیتا فی الجنۃ۔ 5۔ وکیع نے الغرر میں ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت ونجنی من فرعون وعملہ (اور نجات دے مجھ کو فرعون سے اور اس کے کام سے) یعنی مجھے فرعون سے اور اس کے جماع سے نجات عطا فرما۔