تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 69. Al-Haaqqa · Ayah 32
ثُمَّ فِیْ سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوْهُؕ﴿32﴾
- ثُمَّپھر
- فِيْمیں
- سِلْسِلَةٍایک زنجیر (میں)
- ذَرْعُهَاپیمائش اس کی
- سَبْعُوْنَستر
- ذِرَاعًاگز ہے
- فَاسْلُكُوْهُپس داخل کرو اس کو
Translation · Dure-Mansoor
پھر ایسی زنجیر میں اس کو جکڑ دو جس کی پیمائش ستر ہاتھ ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
10۔ ابن ابی حاتم اور بیہقی نے البعث والنشور میں ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت فاسلکوہ اس کو جکڑ دو ۔ یعنی اس زنجیر کو۔ اس کی دبر میں داخل کی جائے گی۔ یہاں تک کہ وہ اس کے نتھنوں سے باہر نکلے گی یہاں تک کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑ انہیں ہوسکے گا۔
11۔ ابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابن جریج (رح) نے آیت فاسلکوہ کے بارے میں روایت کیا کہ ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ زنجیر اس کی دبر میں داخل ہوگی پھر اس کے منہ سے باہر نکلے گی۔ پھر ان کو اس طرح پرو دیا جائے گا جیسے مچھلی کو سلاخ میں پرو دیا جاتا ہے پھر بھونا جاتا ہے۔
12۔ ابن المنذر نے ابن جریج کے طریق سے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ مجھ کو یہ بات پہنچی ہے کہ زنجیر کو اس کی مقعد میں داخل کیا جائے گا یہاں تک کہ اس کے منہ سے نکالا جائے گا پھر بعد میں اسے اس کے ساتھ باندھا جائے گا۔ یا اس کے منہ سے زنجیر داخل کر کے اس کے معدہ سے نکالا جائے گا۔