تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 69. Al-Haaqqa · Ayah 34

  1. وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ﴿34﴾

    1. وَلَا يَحُضُّاور نہیں ترغیب دیتا تھا
    2. عَلٰي طَعَامِ الْمِسْكِيْنِاوپر مسکین کے کھلانے کے
Translation · Dure-Mansoor
اور مسکین کو کھلانے کی ترغیب نہ دیتا تھا
Tafseer · Dure-Mansoor
مسکینوں کے کھانے پر ابھارنا 13۔ ابو عبید وعبد بن حمید وابن المنذر نے ابو درداء ؓ سے روایت کیا کہ اللہ تعالیٰ کے پاس ایک زنجیر ہے اور اس میں دوزخ کی آگ کی ہنڈیا اس وقت سے مسلسل ابل رہی ہ۔ جب سے اللہ تعالیٰ نے دوزخ کو پیدا فرمایا اور یہ قیامت کے دن تک جاری رہے گا۔ یہاں تک کہ وہ لوگوں کی گردنوں میں پڑجائے گا۔ اور تحقیق اللہ تعالیٰ جو عظمت وشان والا ہے اس پر ایمان لانے کی وجہ سے ہمیں اس کے آدھے سے نجات عطا فرمادی۔ پس اے ام درداء مسکینوں کو کھانا کھلانے پر آمادہ کیا کر۔