تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 70. Al-Ma'aarij · Ayah 10

  1. وَ لَا یَسْئَلُ حَمِیْمٌ حَمِیْمًاۚۖ﴿10﴾

    1. وَلَا يَسْئَلُاور نہ پوچھے گا
    2. حَمِيْمٌولی دوست
    3. حَمِيْمًاولی دوست کو
Translation · Dure-Mansoor
اور کوئی دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گا
Tafseer · Dure-Mansoor
6۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت ولا یسئل حمیم حمیما اور کوئی دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گا یعنی ہر انسان لوگون سے بےپرواہ ہو کر اپنی ذات میں مشغول ہوگا آیت یبصرونہم کہ وہ ان کو دیکھیں گے یعنی تم ضرور جان لو گے اللہ کی قسم ! قیامت کے دن ایک قوم دوسری قوم کو ضرور پہچانے گی اور لوگ آپس میں ایک دوسرے کو پہچانیں گے۔ آیت یود المجرم لویفتدی۔ مجرم چاہے گا کاش وہ فدیہ دے کر چھوٹ جائے۔ پھر فرمایا کہ وہ قیامت کے دن تمنا کرے گا کہ وہ سب سے محبوب چیز کا فدیہ دیتا اور پھر اس کے بعد سب سے زیادہ محبوب اور زیادہ قریبی اپنے اہل و عیال اور اپنے خاندان میں سے فدیہ دے سکتا اور یہ اس دن کی شدت اور سختی کی وجہ سے ہوگا۔