تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 70. Al-Ma'aarij · Ayah 40

  1. فَلَاۤ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَ الْمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوْنَۙ﴿40﴾

    1. فَلَآپس نہیں
    2. اُقْسِمُمیں قسم کھاتا ہوں
    3. بِرَبِّ الْمَشٰرِقِمشرقوں کے رب کی
    4. وَالْمَغٰرِبِاور مغربوں کے
    5. اِنَّا لَقٰدِرُوْنَبیشک ہم البتہ قادر ہیں
Translation · Dure-Mansoor
سو میں مشارق اور مغارب کے رب کی قسم کھاتا ہوں بیشک ہم اس پر قدرت رکھنے والے ہیں
Tafseer · Dure-Mansoor
34۔ سعید بن منصور وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت فلا اقسم برب المشرق والمغرب پس میں مشرقوں اور مغربوں کے پروردگار کی قسم کھاتا ہوں سے مراد ہے کہ سورج کے لیے ہر دن طلوع ہونے کی جگہ ہے جس میں وہ طلوع ہوتا ہے اور ہر دن میں غروب ہونے کی جگہ ہے کہ جس میں وہ غروب ۃ وتا ہے جو گزشتہ دن کے مطلع سے اور مغرب سے مختلف ہوتا ہے اور اس کے غروب ہونے کی جگہ کے علاوہ۔ 35۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے عکرمہ (رح) آیت برب المشرق والمغرب کے بارے میں روایت کیا کہ اس سے مراد وہ منزلیں ہیں جن میں سورج اور چاند چلتے ہیں۔