تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 70. Al-Ma'aarij · Ayah 39

  1. كَلَّا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّمَّا یَعْلَمُوْنَ﴿39﴾

    1. كَلَّاہرگز نہیں
    2. اِنَّا خَلَقْنٰهُمْبیشک ہم نے، پیدا کیا ہم نے ان کو
    3. مِّمَّا يَعْلَمُوْنَاس سے جو وہ جانتے ہیں
Translation · Dure-Mansoor
ایسا ہرگز نہ ہوگا، بلاشبہ ہم نے انہیں اس چیز سے پیدا کیا ہے جس کو وہ جانتے ہیں
Tafseer · Dure-Mansoor
32۔ عبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت کلا انا خلقنہم مما یعلمون۔ بلاشبہ اے ابن آدم تو گندگی سے پیدا کیا گیا۔ سو تو اللہ سے ڈرتا رہے۔ اللہ تعالیٰ کی قدرت تمام مخلوق کو محیط ہے 33۔ بیہقی نے نے شعب الایمان میں بشیر (رح) سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے یہ آیت فمال الذین کفرو قبلک مہطعین عبارت سے لے کر آیت کلا انا خلقنہم ممایعلمون تک پڑھی پھر رسول اللہ ﷺ نے اپنے ہتھیلی مبارک پر تھوکا اور اس پر اپنی انگلی مبارک کو رکھ کر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اے ابن آدم تو مجھے کہا عاجز کرسکتا ہے حالانکہ میں تجھے اس کی مثل سے پیدا کیا۔ یہاں تک کہ جب میں نے تجھ کو مضطوط اور تندرست بنادیا اور تو دوچاروں کے درمیان چلنے لگا۔ اور زمین کو تیرے لیے متین بنادیا تو نے مال جمع کیا اور خرچ کرنے سے روکے رکھا۔ یہاں تک کہ جب روح ہنسلی تک پہنچی تو نے کہا میں اب صدقہ کرتا ہوں اور اب وہ صدقہ کے برتن کہاں ہیں۔