تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 70. Al-Ma'aarij · Ayah 5
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا﴿5﴾
- فَاصْبِرْپس صبر کیجیے
- صَبْرًاصبر
- جَمِيْلًااچھی طرح
Translation · Dure-Mansoor
سو آپ ایسا صبر کیجیے جو صبر جمیل ہو
Tafseer · Dure-Mansoor
28۔ الحکیم الترمذی نے نوادر الاصول میں ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت صبرا جمیلا آپ اچھی طرح سے صبر کیے رہیں یعنی میرے علاوہ کسی سے شکایت نہ کرو۔
29۔ الحکیم الترمذی نے عبدالاعلیٰ بن الحجاج (رح) سے آیت فاصبر صبرا جمیلا کے بارے میں روایت کیا کہ ایک مصیبت والا قوم میں اس طرح ہو کہ نہ پہچانا جائے کہ وہ کون ہے۔