تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 72. Al-Jinn · Ayah 22

  1. قُلْ اِنِّیْ لَنْ یُّجِیْرَنِیْ مِنَ اللّٰهِ اَحَدٌ١ۙ۬ وَّ لَنْ اَجِدَ مِنْ دُوْنِهٖ مُلْتَحَدًاۙ﴿22﴾

    1. قُلْ اِنِّىْفرمادیں بیشک مجھے
    2. لَنْ يُّجِيْرَنِيْمجھے ہرگز پناہ نہ دے گا
    3. مِنَ اللّٰهِ اَحَدٌاللہ سے کوئی
    4. وَّلَنْ اَجِدَاور میں ہرگز نہ پاؤں گا
    5. مِنْ دُوْنِهٖاس کے سوا
    6. مُلْتَحَدًاکوئی جائے پناہ
Translation · Dure-Mansoor
آپ فرمادیجیے کہ بلاشبہ مجھے اللہ سے کوئی نہیں بچا سکتا اور میں ہرگز اس کے سوا کوئی پناہ کی جگہ نہیں پاسکتا
Tafseer · Dure-Mansoor
12۔ ابن مردویہ اور بیہقی نے دلائل میں ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ جنات کی رات میں نبی ﷺ کے ساتھ چلا یہاں تک کہ آپ جحون میں تشریف لائے آپ نے مجھ پر ایک خط کھینچ کر حصار کردیا۔ پھر ان کی طرف آگے بڑھ گئے۔ وہ ہجوم کر کے آپ پر آگئے۔ ان کے سردار نے کہا جس کو دردان کہا جاتا تھا۔ یا رسول اللہ ! کیا میں ان کو آپ سے دور نہ ہٹا دوں تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا آیت انی لن یجیرنی من اللہ احد کہہ دو کہ مجھے اللہ سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔ 13۔۔ عبد بن حمید نے ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ آیت ولن اجد من دونہ ملتحدا اور نہ مجھ اس کے سوا پناہ ملے گی۔ یعنی پناہ کی جگہ۔ 14۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے آیت ولن اجد من دونہ ملتحدا کے بارے میں روایت کیا کہ اس سے مراد ہے کہ میں اللہ کے سوا کوئی پناہ اور مددگار نہیں پاسکتا۔ پھر فرمایا یہ وہ ہے جو مالک ہے اللہ کا پیغام اور اس کا حکم پہنچانے کا اور فرمایا آیت علم الغیب فلا یظہر علی غیبہ احدا الا من ارتضی من رسول۔ وہ غیب کا جاننے وال ہے اپنے غیب باتوں پر کسی کو واقف نہیں کرتا مگر اپنے پسندیدہ رسول کو۔ فرمایا کہ وہ کسی رسول کو پسند فرمائے تو اس کو چن لیتا ہے اور اس کو بتادیتا ہے جو چاہتا ہے اپنی غیب کی باتوں سے اور اسے منتخب فرمالیتا ہے۔