تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 73. Al-Muzzammil · Ayah 16
فَعَصٰى فِرْعَوْنُ الرَّسُوْلَ فَاَخَذْنٰهُ اَخْذًا وَّبِیْلًا﴿16﴾
- فَعَصٰىپس کہا نہ مانا
- فِرْعَوْنُفرعون نے
- الرَّسُوْلَرسول کا
- فَاَخَذْنٰهُپس ہم نے اسے پکڑلیا
- اَخْذًاپکڑ
- وَّبِيْلًابڑے وبال
Translation · Dure-Mansoor
سو فرعون نے رسول کی نافرمانی کی سو ہم نے اسے پکڑ لیا سخت پکڑ لیا
Tafseer · Dure-Mansoor
18۔ الطستی نے حضرت ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ نافع بن ارزق (رح) نے ان سے پوچھا کہ اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت اخذا وبیلا کے بارے میں بتائیے تو فرمایا اس سے مراد ہے سخت پکڑنا کہ اس سے بچنے کا کوئی ذریعہ نہ ہو پھر پوچھا کیا عرب کے لوگ اس معنی کو جانتے ہیں ؟ فرمایا ہاں کیا تو نے شاعر کا قول نہیں سنا۔
خزی الحیاۃ وخزی الممات وکلا اراہ طعاما وبیلا
ترجمہ : زندگی کی رسوائی اور موت کی رسوائی اور ہر ایک کے بارے میں میں خیال کرتا ہوں کہ وہ شدید ضرر رساں کھانا ہے