تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 74. Al-Muddaththir · Ayah 28
لَا تُبْقِیْ وَ لَا تَذَرُۚ﴿28﴾
- لَا تُبْقِيْوہ نہ باقی رکھے گی
- وَلَا تَذَرُاور نہ چھوڑے گی
Translation · Dure-Mansoor
نہ وہ باقی رہنے دے گی اور نہ چھوڑے گی
Tafseer · Dure-Mansoor
26۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت لا تبقی ولا تذر نہ باقی رکھے اور نہ چھوڑے یعنی نہ وہ زندہ رکھے گی اور نہ موت دے گی۔
27۔ ابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت لا تبقی ولا تذر نہ باقی رکھے یعنی جب آگ ان کو پکڑ لے گی تو ان میں سے کوئی چیز باقی نہیں رہنے دے گی۔ اور جب نئی جلد بدل دی جائے گی تو وہ نہ چھوڑے گی اور ان کی طرف پہلا عذاب پھر جلدی سے بڑھ جائے گا۔
28۔ ابن المنذر نے ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ آیت لا تبقی ولاتذر یعنی وہ اسے مکمل طور پر کھاجائے گا۔ جب اس کی خلقت ظاہر ہوگی تو اس کو نہ چھوڑے گا یہاں تک کہ اس پر واقع ہوجائے گی۔
29۔ ابن المنذر نے ابن زید (رح) سے آیت لاتبقی ولا تذر کے بارے میں روایت کیا یعنی جہنم گوشت کو ہڈیوں اور رگوں کو اور مغز سب کو کھاجائے گا اور اس پر کسی چیز کو نہ چھوڑے گا۔