تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 74. Al-Muddaththir · Ayah 29
لَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِۚۖ﴿29﴾
- لَوَّاحَةٌجھلس دینے والی
- لِّلْبَشَرِآدمی کو
Translation · Dure-Mansoor
وہ بدن کی حیثیت کو بگاڑ دینے والی ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
30۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت لواحۃ للبشر کہ آدمی کو جھلس دے گی یعنی کھال کو جلانے والی ہے۔
31۔ عبد بن حمید نے ابن عباس ؓ سے ” لواحۃ “ (آدمی کو جھلس دے گی) کے بارے میں روایت کیا یعنی کھال کو جھلس دے گی اور اس کو جلادے گی پس اس کا رنگ بدل جائے گا۔ اور وہ رات سے بھی زیادہ سیاہ ہوجائے گا۔
32۔ ابن ابی شیبہ واحمد نے ابن رزین (رح) سے روایت کیا کہ آیت لواحۃ اللبشر یعنی اس کی کھال کو جلادے گی۔ یہاں تک کہ اس کو رات سے زیادہ سیاہ کر کے چھوڑ دے گی۔
33۔ ابن المنذر وابن ابی حاتم نے علی کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ ” لواحۃ “ سے مراد ہے جلادینے والی۔