تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 74. Al-Muddaththir · Ayah 33
وَ الَّیْلِ اِذْ اَدْبَرَۙ﴿33﴾
- وَالَّيْلِاور رات
- اِذْ اَدْبَرَجب وہ پیٹھ پھیرے
Translation · Dure-Mansoor
اور رات کی جب وہ جانے لگے
Tafseer · Dure-Mansoor
52۔ ابو عبید و سعید بن منصور وعبد بن حمید وابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ انہوں نے آیت ولیل اذ ادبر میں اذا کو الف کے ساتھ پڑھا۔
53۔ سعید بن منصور وعبد بن حمید نے ابن الزبیر ؓ سے روایت کیا کہ وہ آیت ولیل اذادبر پڑھتے تھے۔
54۔ ابو عبید وابن المنذر نے سعید بن جبیر (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے اس کو ” دبر “ پڑھا ابن عباس ؓ کی قراءت کی طرح۔
55۔ ابو عبید وعبد بن حمید وابن المنذر نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے اس کو ” اذ “ بغیر الف کے اور ” ادبر “ کو الف کے ساتھ پڑھا
56۔ ابو عبید وابن المنذر نے ہارون (رح) سے روایت کیا کہ بلاشبہ ابی اور ابن مسعود ؓ کی قراءت میں ” اذ ادبر “ یعنی دونوں الف کے ساتھ ہیں
57۔ ابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا آیت وللیل اذ ادبر اور رات کی قسم جب وہ ڈھلے۔ میں دبوراللیل سے مراد رات کی تاریکی ہے۔
58۔ مسدد فی مسندہ عبد بن حمید وابن المنذر وابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ میں نے ابن عباس ؓ سے اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت واللیل اذ ادبر کے بارے میں پوچھا وہ خاموش رہے یہاں تک کہ جب رات کا آخری حصہ تھا اور انہوں نے پہلی اذان کو سنا تو مجھ کو آواز دی اے مجاہد ! یہ وقت دبر اللیل ہے۔