تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 74. Al-Muddaththir · Ayah 35
اِنَّهَا لَاِحْدَى الْكُبَرِۙ﴿35﴾
- اِنَّهَا لَاِحْدَى الْكُبَرِبیشک یہ ایک ہے بڑی (آفت)
Translation · Dure-Mansoor
بلاشبہ یہ دوزخ بڑی بھاری چیزوں میں سے ایک ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
60۔ عبد بن حمید نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت انہا لاحدی الکبر میں انہا میں ہا ضمیر سے مراد آگ ہے۔
61۔ سعید بن منصور وعبد بن حمید وابن المنذر نے ابو رزین ؓ سے روایت کیا کہ آیت انہا لاحدی الکبر۔ نذیرا للبشر۔ کہ وہ دوزخ بڑی بڑی مصیبتوں میں سے ایک ہے انسان کو ڈرانے والی ہے۔ یعنی وہ جہنم ہے۔
صبح وشام کی آواز
62۔ ابن ابی الدنیا نے ذم الامل میں حذیفہ ؓ سے روایت کیا کہ نہیں ہے کوئی صبح اور نہ کوئی شام مگر ایک آواز دینے والا آواز دیتا ہے اے لوگو ! کوچ کروکوچ کرو اور بلاشبہ اس بات کی تصدیق اللہ کی کتاب میں ہے اور وہ یہ ہے آیت انہا لاحدی الکبر نذیر اللبشر۔ لمن شاء منکم ان یتقدم اور دوزخ بڑی بڑی مصیبتوں میں سے ایک ہے انسان کو ڈرانے والا ہے تم میں ہر ایک کے لیے خواہ کوئی اس کے آگے آئے۔ یعنی جس کے لیے چاہے موت پہلے آئے او یتاخر۔ یا پیچھے ہٹے یعنی موت موخر ہو۔