تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 74. Al-Muddaththir · Ayah 37

  1. لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّتَقَدَّمَ اَوْ یَتَاَخَّرَؕ﴿37﴾

    1. لِمَنْاور جو کوئی
    2. شَآءَچاہے
    3. مِنْكُمْتم میں سے
    4. اَنْ يَّتَقَدَّمَکہ وہ آگے بڑھے
    5. اَوْیا
    6. يَتَاَخَّرَپیچھے رہے
Translation · Dure-Mansoor
تم میں سے جو شخص آگے بڑھے اس کے لیے بھی یا جو پیچھے ہٹے اس کے لیے بھی
Tafseer · Dure-Mansoor
63۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت لمن شاء منکم ان یتقدم او یتاخر تم میں سے ہر ایک کے لیے خواہ کوئی اس کے آگے آئے یا پیچھے ہٹے۔ یعنی جو چاہے اللہ کی اطاعت کی اتباع کرے اور جو چاہے اس میں سے پیچھے ہٹ جائے۔ 64۔ عبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت لمن شاء منکم ان یتقدم۔ یعنی جو آگے بڑھے اللہ کی اطاعت میں آیت او یتاخر اور جو پیچھے ہٹ جائے اللہ کی نافرمانی میں۔