تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 74. Al-Muddaththir · Ayah 38
كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ رَهِیْنَةٌۙ﴿38﴾
- كُلُّ نَفْسٍۢہر شخص
- بِمَااس کے بدلے جو
- كَسَبَتْاس نے کمایا (اعمال)
- رَهِيْنَةٌگروی
Translation · Dure-Mansoor
ہر شخص اپنے اعمال کے بدلہ مرہون ہوگا
Tafseer · Dure-Mansoor
1۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت کل نفس بما کسبت رہینۃ ہر شخص اپنے اعمال کے سبب گروی ہے۔ یعنی اپنے اعمال کے بدلے میں پکڑے جانے والا ہے۔
2۔ عبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت کل نفس بما کسبت رہینۃ الا اصحب الیمین۔ ہر شخص اپنے اعمال کے سبب گروی ہے مگر داہنے ہاتھ والے۔ یعنی سارے لوگ معلق رہیں گے اصحاب الیمین کے علاوہ۔
3۔ سعید بن منصوروعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے آیت کل نفس بما کسبت رہینۃ الا اصحب الیمین کے بارے میں روایت کیا کہ ان کا حساب نہیں کیا جائے گا۔