تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 74. Al-Muddaththir · Ayah 39
اِلَّاۤ اَصْحٰبَ الْیَمِیْنِؕۛ﴿39﴾
- اِلَّآمگر
- اَصْحٰبَ الْيَمِيْنِداہنی طرف والے
Translation · Dure-Mansoor
سوائے اصحاب یمین کے
Tafseer · Dure-Mansoor
4۔ ابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ الا اصحب الیمین سے مراد مسلمان ہیں۔
5۔ عبد الرزاق والفریابی و سعید بن منصور وابن ابی شیبہ وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم والحاکم وصححہ نے علی بن ابی طالب ؓ سے روایت کیا آیت الا اصحب الیمین سے مسلمانوں کے بچے مراد ہیں۔
6۔ سعید بن منصور وابن ابی شیبہ وابن المنذر نے ابن عمر ؓ سے روایت کیا کہ آیت الا اصحب الیمین سے مسلمانوں کے بچے مراد ہیں۔