تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 74. Al-Muddaththir · Ayah 5
وَ الرُّجْزَ فَاهْجُرْ۪ۙ﴿5﴾
- وَالرُّجْزَاور پلیدی
- فَاهْجُرْسو دور رہو
Translation · Dure-Mansoor
اور بتوں سے علیحدہ رہو
Tafseer · Dure-Mansoor
22۔ الطبرانی والحاکم وصححہ وابن مردویہ نے ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے آیت والرجز فاہجر میں الرجز کو راہ کے کسرہ کے ساتھ پڑھا۔
23۔ الحاکم وصححہ وابن مردویہ نے جابر ؓ سے روایت کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یوں فرماتے سنا : آیت والرجز فاہجر راء کے رفع کے ساتھ اور فرمایا کہ وہ بت مراد ہیں۔