تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 75. Al-Qiyaama · Ayah 4
بَلٰى قٰدِرِیْنَ عَلٰۤى اَنْ نُّسَوِّیَ بَنَانَهٗ﴿4﴾
- بَلٰىکیوں نہیں
- قٰدِرِيْنَہم قادر ہیں
- عَلٰٓيپر
- اَنْکہ
- نُّسَوِّيَہم درست کریں
- بَنَانَهٗاس کے پورے پورے
Translation · Dure-Mansoor
ہم ضرور جمع کریں گے ہم اس پر قادر ہیں کہ اس کی انگلیوں کے پوروں تک درست کردیں
Tafseer · Dure-Mansoor
12۔ سعید بن منصور نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت بل قدرین علی ان نسوی بنانہ۔ اور ہم اس پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور کو درست کردیں۔ یعنی ہم پوروں سے ایسی ہتھیلیاں بنادیں کہ اس میں انگلیاں نہ ہوں۔
13۔ عبدالرزاق وابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے آیت بلی قدرین علی ان نسوی بنانہ کے برے میں روایت کیا کہ ہم چاہتے تو اس کو اونٹ کے پاؤں کی طرح یا گدھے کے کھر کی طرح بنادیتے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کی خلقت کو معتدل اور انتہائی حسین وجیل بنایا اے ابن آدم ! تجھے اس کے ساتھ قبض بھی کیا جاسکتا ہے اور تجھے اس کے ساتھ پھیلا یا بھی جاسکتا ہے۔
14۔ عبد بن حمید وابن جریر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت علی ان نسوی بنانہ کہ اس کی پور پور درست کردیں۔ یعنی اس کے پاؤں اونٹ کے پاؤں کی طرح بنادیں کہ اس کے اتھ کچھ بھی کام نہ کرسکے۔
15۔ عبد بن حمید نے عکرمہ (رح) سے آیت علی ان نسوی بنانہ کے بارے میں روایت کیا کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہتے تو اونٹ کے پاؤں کی طرح موڑ دے یہاں تک کہ وہ ان سے کوئی نفع نہ اٹھاسکے۔
16۔ ابن جریر وابن المنذر نے ضحاک (رح) سے آیت علی ان نسوی بنانہ کے بارے میں روایت کیا کہ اس کے پاؤں اونٹ کے پاؤں کی طرح بنادیتے۔ پھر ان دونوں پاؤں کے ساتھ کوئی کام نہ کرسکے۔
17۔ عبد بن حمید نے عکرمہ (رح) سے آیت علی ان نسوی بنانہ کے بارے میں روایت کیا اگر اللہ تعالیٰ چاہتے تو ان کو اونٹ کے پاؤں کی طرح بنادیتے یہاں تک کہ وہ ان کے ذریعہ کوئی نفع نہ اٹھا سکے۔
18۔ ابن المنذر نے ضحاک (رح) سے آیت علی ان نسوی بنانہ کے بارے میں روایت کیا کہ ہم اس کے ہاتھوں اور پاؤں کو اونٹ کے پاؤں کی طرح بنادیتے۔
19۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے حسن ؓ سے روایت کیا کہ انہوں نے یہ آیت پڑھی آیت بلی قدرین علی ان نسوی بنانہ اور فرمایا کہ بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے ابن آدم کے لیے کھانے کو پاک بنایا اور ان سان کے لیے اونٹ اور گدھے کی طرح پاؤں اور کھر نہیں بنائے پس وہ اپنے ہاتھ سے کھاتا ہے اور اس کے ذریعہ اپنا بچاؤ کرتا ہے۔ اور باقی سارے حیوانات زمین سے اپنے منہ کے ساتھ چرتے اور کھاتے ہیں۔