تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 78. An-Naba · Ayah 21

Tafseer
  1. اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا۪ۙ﴿21﴾

    1. اِنَّ جَهَنَّمَبیشک جہنم
    2. كَانَتْہے
    3. مِرْصَادًاایک گھات
Translation · Dure-Mansoor
بلاشبہ جہنم ایک گھات کی جگہ ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
2۔ ابن المنذرنے ابو الجوزاء (رح) سے روایت کیا کہ آیت ان جہنم کانت مرصادا بیشک دوزخ گھات میں لگی ہے۔ اس میں کانت سے مراد ہے صارت۔ 3۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے حسن (رح) سے آیت ان جہنم کانت مرصادا کے بارے میں روایت کیا کہ کوئی جنت میں داخل نہ ہوگا یہاں تک کہ وہ دوزخ کو چل کر عبور کرے گا۔ 4۔ ابن جریر نے سفیان (رح) سے آیت ان جہنم کانت مرصادا کے بارے میں روایت کیا کہ اس پر تین پل ہوں گے کوئی جنت میں داخل نہ ہوگا یہاں تک کہ وہ دوزخ سے گزرے گا۔ 5۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے قتادہ (رح) آیت ان جہنم کانت مرصادا کے بارے میں روایت کیا کہ تم جان لو کہ جنت کی طرف کوئی راستہ نہیں یہاں تک کہ جہنم کو عبور کیا جائے اور دوسری آیت میں فرمایا آیت وان منکم الا واردہا (مریم آیت 71) اور تم میں سے کوئی ایسا نہیں جس کا اس پر گذر نہ ہو۔ آیت للطاغین ماٰبا۔ سرکشوں کے لیے ٹھکانا ہے یعنی یہ سرکشوں کے لیے پناہ گاہ اور ٹھکانہ ہے آیت لبثین فیہا احقابا کہ وہ اس میں ہمیشہ پڑے رہیں گے۔ یعنی احقاب سے مراد وہ عرصہ ہے جس کے لیے ختم ہونا نہ ہو۔ جب بھی ایک حقب گذرے گا تو دوسرا حقب آجائے گا۔ اور فرمایا کہ ہم کو یہ بات ذکر کی گئی کہ حقب اسی سال ہے قیامت کے دن کے سالوں میں سے۔