تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 78. An-Naba · Ayah 40

Tafseer
  1. اِنَّاۤ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِیْبًا١ۖۚ۬ یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ وَ یَقُوْلُ الْكٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ تُرٰبًا۠ع﴿40﴾

    1. اِنَّآ اَنْذَرْنٰكُمْبیشک ہم نے، خبردار کیا ہم نے تم کو
    2. عَذَابًا قَرِيْبًا ڄقریبی عذاب سے
    3. يَّوْمَ يَنْظُرُجس دن دیکھے گا
    4. الْمَرْءُانسان
    5. مَا قَدَّمَتْ يَدٰهُجو آگے بھیجا اس کے دونوں ہاتھوں نے
    6. وَيَقُوْلُ الْكٰفِرُاور کہے گا کافر
    7. يٰلَيْتَنِيْاے کاش کہ میں
    8. كُنْتُ تُرٰبًامیں ہوتا مٹی/خاک
Translation · Dure-Mansoor
بلاشبہ ہم نے تمہیں عنقریب آجانے والے عذاب سے ڈرایا ہے جس دن انسان ان اعمال کو دیکھ لے جا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجے، اور کافر کہے گا ہائے کاش میں مٹی ہوجاتا
Tafseer · Dure-Mansoor
41۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ آیت یوم ینظر المرء جس دن آدمی دیکھے گا میں المرء سے مراد ہے مومن۔ 42۔ ابن المنذر نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے یہ آیت یوم ینظر لمرء ما قدم یدہ جس دن آدمی دیکھے گا جو کچھ اس کے ہاتھوں نے بھیجا تھا پڑھی اور فرمایا اس مراد وہ مومن ہے جو اللہ کی اطاعت اور فرمانبرداری کے مطابق عمل کرتا ہے۔ 43۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم اور بیہقی نے البعث فی النشور میں ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا تمام مخلوق کو قیامت کے دن اٹھایا جائے گا یعنی جانور، چوپائے پرندے اور ہر چیز کو، بس اللہ کا انصاف ان تک پہنچے گا۔ اس طرح پر کہ ایسا جانور جس سینگ نہیں تو اس کے لیے وہ سینگ والے جانور سے انتقام لے گا پھر اللہ تعالیٰ فرمائیں گے تو مٹی ہوجا تو اس وقت کافر کہے گا یلیتنی کنت تربا اے کاش میں مٹی ہوگیا ہوتا۔ 44۔ الدینوری نے المجالسہ میں یحییٰ بن جعدہ (رح) سے روایت کیا کہ قیامت کے دن اللہ کی مخلوق میں سے سب سے پہلے جانوروں اور کیڑے مکوڑوں کا حساب لیا جائے گا یہاں تک کہ ان کے درمیان فیصلہ کیا جائے گا اور حتی کہ کوئی چیز بھی اپنے ظلم کے ساتھ ختم نہیں ہوگی۔ پھر ان کو مٹی بنادیا جائے گا۔ پھر جنات اور انسانوں کو دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔ اور ان کا حساب لیا جائے گا تو اس دن کافر یہ تمنا کرے گا آیت یلیتنی کنت ترابا۔ 45۔ ابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ جس جانور کو چونچ ماری گئی تو اس کا قصاص لیا جائے گا چونچ مارنے والی سے اور لات ماری ہوئی کا قصاص لیا جائے گا لات مارنے والی سے اور بےسینگ والی کا قصاص لیا جائے گا سینگ والی سے اور لوگ دیکھ رہے ہوں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ فرمائیں مٹی ہوجاؤ نہ ان کے لیے جنت ہوگی اور نہ دوزخ اس وقت کافر کہتے گا یلیتنی کنت ترابا۔ 46۔ عبد بن حمید وابن شاہین نے کتاب العجائب والغرائب میں ابو الزناد (رح) سے روایت کیا کہ جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کیا جائے گا اور جنت والوں کو جنت کی طرف اور دوزخ والوں کو دوزخ کی طرف حکم دیا جائے گا پھر ساری امتوں سے اور مومن جنات سے کہا جائے گا مٹی کی طرف لوٹ جاؤ تو وہ مٹی میں بدل جائیں گے یعنی مٹی ہو کر ختم ہوجائیں گے۔ اس وقت کافر کہے گا جب ان کو مٹی کی طرف لوٹتے دیکھے گا آیت یلیتنی کنت ترابا کاش میں بھی مٹی ہوجاتا۔ 47۔ عبد بن حمید نے عکرمہ (رح) سے روایت کیا کہ جب جانوروں کا حساب لیا جائے گا پھر اللہ تعالیٰ ان کو مٹی بنادیں گے تو اس وقت کافر کہے گا آیت یلیتنی کنت ترابا کاش میں بھی مٹی ہوجاتا۔ 48۔ عبد بن حمید نے لیث بن ابی سلیم (رح) سے روایت کیا کہ جنات مٹی ہوجائیں گے۔ 49۔ ابن ابی الدنیا نے لیث بن ابی سلیم (رح) سے روایت کیا کہ جنات کا ثواب یہی ہوگا کہ وہ جہنم سے بچالیے جائیں گے پھر ان سے کہا جائے گا تم مٹی ہوجاؤ۔