تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 79. An-Naazi'aat · Ayah 1
Tafseerوَ النّٰزِعٰتِ غَرْقًاۙ﴿1﴾
- وَالنّٰزِعٰتِقسم ہے ان فرشتوں کی جو کھینچنے والے ہیں
- غَرْقًاغرق ہوکر/ ڈوب کر
Translation · Dure-Mansoor
قسم ہے ان فرشتوں کی جو جان سختی سے نکلاتے ہیں
Tafseer · Dure-Mansoor
1۔ سعید بن منصور وابن المنذر نے حضرت علی ؓ سے روایت کیا کہ آیت والنزعت غرقا۔ قسم ہے ان فرشتوں کی جو جان سختی سے نکالتے ہیں۔ یعنی وہ فرشتے جو کافروں کی روحوں کو کھینچتے ہیں آیت والنشطت نشطا۔ اور بند کھولنے والوں کی یعنی وہ فرشتے جو کافروں کی روحون کو ناخنوں اور جلد کے درمیان سے نکالتے ہیں یہاں تک کہ اس کو نکال لیتے ہیں آیت والسبحت سبحا۔ اور تیزی سے تیرنے والوں کی۔ یعنی وہ فرشتے جو ایمان والوں کی روحوں کو لے کر آسمان اور زمین کے درمیان تیرتے ہیں آیت فالسبقت سبقا پھر دوڑ کر آگے بڑھ جانے والوں کی۔ یعنی وہ فرشتے ہیں کہ ایمان والوں کی روحوں کو لے کر ایک دوسرے سے آگے بڑھ جاتے ہیں آیت فالمدبرات امرا۔ پھر ہر امر کی تدبیر کرنے والوں کی۔ یعنی وہ فرشتے ہیں جو بندوں کے معاملات کی تدبیر کرتے ہیں ایک سال سے دوسرے سال تک۔
2۔ ابن ابی حاتم نے سعید بن جبیر کے طریق سے ابن عباس ؓ سے آیت والنزعت غرقا کے بارے میں روایت کیا کہ کافروں کی جانیں کھینچی جاتی ہیں پھر بند کھولے جاتے ہیں پھر ان کو آگ میں غرق کردیا جاتا ہے۔
3۔ الحاکم وصححہ نے مجاہد کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت والنزعت غرقا والنشطت نشطا۔ قسم ہے ان فرشتوں کی جو کافروں کی جانیں پوری قوت سے نکالتے ہیں اور وہ فرشتے جو اہل ایمان کی جانیں آہستگی کے ساتھ نکالتے ہیں سے مراد ہے موت۔
4۔ ابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت والنشطت نشطا سے مراد ہے موت۔
5۔ جویبر نے اپنی تفسیر میں ابن عباس ؓ سے آیت والنزعت غرقا کے بارے میں روایت کیا کہ یہ کافروں کی روحیں ہیں جب ملک الموت کو دیکھتی ہیں اور وہ ان کو اللہ کے غصہ سے آگاہ کرتے ہیں تو وہ غرق ہوجاتی ہیں پھر ملک الموت غوط مار کر پیٹھوں اور گوشت کے بند کھولتے ہوئے وہاں سے ان کو کھینچ لاتے ہیں والسبحت سبحا یعنی ایمان والوں کی روحیں جب ملک الموت کو دیکھتی ہیں وار وہ فرماتے ہیں اے نفس مطمئنہ روح وریحان کی طرف نکل آ اور اپنے رب کی طرف جو ناراض نہیں ہے۔ تو وہ خوش ہوتے ہوئے اور جنت کی طرف شوق کرتے ہوئے اس طرح تیرے نے لگتی ہے جیسا غوطہ لگانے والا پانی میں تیرتا ہے۔ آیت فالسبقت سبقا یعنی وہ تیزی چلتی اللہ تعالیٰ کی عزت اور کرامت کی طرف۔
کافروں کی روح کس طرح نکالی جائے گی۔
6۔ ابن ابی حاتم نے ربیع بن انس (رح) سے آیت والنزعت غرقا والنشطت نشطا کے بارے میں روایت کیا کہ یہ دونوں آیتیں کافروں کے لیے ہیں۔ جب ان کی روح کھینچی جاتی ہے تو اسے بڑی شدت اور سختی کے ساتھ اس طرح کھینچا جاتا ہے جیسے سیخ کو اون میں سے کھینچا جاتا ہے۔ اور اس کا نکلنا انتہائی اور تکلیف دہ ہوتا ہے آیت والسبحت سبحا فالسبقات سبقا۔ کے بارے میں فرمایا کہ یہ دونوں آیتیں ایمان والوں کے لیے ہیں۔
7۔ ابن ابی حاتم نے سدی (رح) سے روایت کیا کہ آیت والنزعت غرقا سے مراد ہے کہ سا وقت ارواح سینوں میں گھس جاتی ہیں۔ آیت والنشطت نشطا سے مراد وہ فرشتے ہیں۔ جب وہ روح کو انتلیں اور قدموں سے نکالتے ہیں آیت والسبحت سبحا۔ سے مراد ہے کہ روح پیٹ میں تیرتی ہے اور موت کے وقت مضطرب ہوجاتی ہے۔
8۔ ابن المنذر وابن ای حاتم نے ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ آیت والنزعت غرقا سے مراد وہ فرشتے ہیں جو انسان کی روح کو کھینچتے ہیں آیت والنشطت نشطا سے مراد وہ فرشتے ہیں جو انسان کی روح کے بند کھولتے ہیں۔ آیت والسبحت سبحا سے وہ فرشتے مراد ہیں جب آسمان سے زمین کی طرف نازل ہوتے ہیں آیت فالسبقت سبقا سے بھی فرشتے مراد ہیں۔ آیت فالمدبرت امرا سے وہ فرشتے مراد ہیں جو ان کاموں کی تدبیر کرتے ہیں جن کا انہیں حکم دیا جاتا ہے۔
10۔ عبد بن حمید وابو الشیخ نے العظمہ مجاہد (رح) نے آیت والنزعت غرقا والنشطت نشطا کے بارے میں روایت کیا کہ اس سے مراد موت ہے۔
11۔ عبد بن حمید وابن المنذر وابو الشیخ نے العظمہ میں مجاہد (رح) سے آیت والنزعت غرقا والنشطت نشطا والسبحت سبحا فالسقت سبقا فالمدبرات امرا کے بارے میں روایت کیا کہ یہ سب فرشتوں کی صفات ہیں۔
12۔ عبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت والنزعت غرقا سے مراد کافر ہے آیت والنشطات نشطا سے مراد ہیں ستارے آیت والسبحت سبحا سے بھی مراد ہیں ستارے۔ آیت والسبقت سبقا سے بھی مراد ہیں ستارے۔ آیت فالمدبرات امرا سے مراد ہیں فرشتے۔
13۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے عطا (رح) سے روایت کیا کہ آیت والنزعت غرقا سے مراد ہے قسم ہے سختی کے ساتھ کھینچنے والوں کی۔ آیت والنشطت نشطا سے مراد ہے گلے میں رسی ڈال کر نکالنے والوں کی آیت فالسبقت سبقا سے مراد ہیں اور گھوڑ دوڑ میں سبق لے جانے والوں کی۔
14۔ ابن مردویہ نے معاذ بن جبل ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا نہ پھاڑ ڈالوں لوگوں کو ورنہ تجھ کو دوزخ کے کتے پھاڑ ڈالیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا آیت والنشطت نشطا کیا تو جانتا ہے وہ کیا ہے ؟ میں نے عرض کیا یارسول اللہ ! وہ کیا ہے ؟ فرمایا دوزخ میں کتے ہیں جو ہڈیوں اور گوشت کو چیر ڈالیں گے۔