تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 79. An-Naazi'aat · Ayah 30
Tafseerوَ الْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحٰىهَاؕ﴿30﴾
- وَالْاَرْضَ بَعْدَاور زمین کو بعد
- ذٰلِكَاس کے
- دَحٰىهَااس نے بچھا دیا
Translation · Dure-Mansoor
اور اس کے بعد زمین کو پھیلایا
Tafseer · Dure-Mansoor
6۔ ابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت والارض بعد ذلک دحی ہا یعنی اس کے ساتھ ساری زمین کو بچھا دیا۔
7۔ عبد بن حمید وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ ایک آدمی نے کہا اللہ کی کتاب میں دو آیتیں ہیں (ایسی ہیں) کہ ان میں سے ایک دوسرے کے خلاف ہے۔ ، تو انہوں نے فرمایا بیشک یہ تو نے اپنی رائے سے کہا ہے تو پڑھ اس نے پڑھا۔ آیت قلء انکم لتکفرون بالذی خلق الارض فی یومین (فصلت آیت 9) کہہ دو کیا تم اس کا انکار کرتے ہو جس نے دو دن میں زمین بنائی یہاں تک پہنچا۔ ثم استویٰ الی السماء وہی دخان (فصلت آیت 11) پھر تو آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور وہ دھواں تھا اور اللہ تعالیٰ کا قول آیت والارض بعد ذلک دحٰھا اور اس کے بعد زمین کو بچھا دیا۔ تو یہ دونوں آیتیں ایک دوسرے کے خلاف ہیں۔ انہوں نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے زمین کو پیدا فرمایا آسمان کے پیدا کرنے سے پہلے پھر آسمان کو پیدا کیا پھر آسمان کے پیدا کرنے کے بعد زمین کو بچھا دیا۔ اور دحاہا کا مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ نے زمین کو بچھا دیا۔
8۔ ابن المنذر نے ابراہیم نخعی (رح) سے روایت کیا کہ آیت والارض بعد ذلک دحٰہا سے مراد ہے کہ زمین مکہ سے بچھائی گئی۔