تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 79. An-Naazi'aat · Ayah 31

Tafseer
  1. اَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَ مَرْعٰىهَا۪﴿31﴾

    1. اَخْرَجَ مِنْهَااس نے نکالا اس سے
    2. مَآءَهَااس کا پانی
    3. وَمَرْعٰىهَااور اس کا چارہ
Translation · Dure-Mansoor
اس سے اس کا پانی نکالا اس کا چارہ
Tafseer · Dure-Mansoor
9۔ ابن المنذر نے ابن جریج (رح) سے روایت کیا کہ آیت اخرج منہا ماء ہا اس سے اس کا پانی نکالا۔ یعنی اس سے نہریں جاری کیں آیت ومرعہا۔ اور اس کا چارا نکالا سے مراد ہے کہ جو کچھ اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمایا نباتاتت یا دوسری چیزوں میں سے۔ 10۔ ابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت دحا ھا۔ یعنی زمین کو بچھانے کا مطلب یہ ہے کہ اس میں سے پانی اور نباتات یعنی سبزے کو نکالا اور اس میں سے نہروں کو جاری کردیا۔ اور اس میں پہاڑوں کو، صحراؤں کو راستوں کو اور ٹیلوں کو اور جو کچھ ان کے درمیان چیزیں ہیں سب کو دونوں میں بنایا۔