تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 79. An-Naazi'aat · Ayah 42
Tafseerیَسْئَلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَیَّانَ مُرْسٰىهَاؕ﴿42﴾
- يَسْئَلُوْنَكَوہ سوال کرتے ہیں آپ سے
- عَنِ السَّاعَةِقیامت کے بارے میں
- اَيَّانَ مُرْسٰىهَاکب ہے ٹھہرنا اس کا
Translation · Dure-Mansoor
وہ لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں دریافت کرتے ہیں کہ اس کا واقع ہونا کب ہوگا
Tafseer · Dure-Mansoor
18۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت فاذا جاءت الطامۃ سو جب وہ بڑا حادثہ آئے گا یعنی جب دوزخی دوزخ کے داروغہ مالک کی طرف بھیجے جائیں گے آیت فاما من طغی سو جس نے سرکشی کی یعنی نافرمانی کی یسئلونک عن الساعۃ ایان مرسٰہا آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا قیام کب ہوگا یعنی اس کا وقت کب ہوگا۔ آیت فیم انت من ذکرٰہا آپ کو اس کے ذکر سے کیا واسطہ یعنی قیامت سے۔
19۔ ابن مردویہ نے علی بن ابی طالب ؓ سے روایت کیا کہ نبی ﷺ سے قیامت کے بارے میں سوال کیا گیا تھا تو یہ آیت فیم انت من ذکرہا نازل ہوئی۔
20۔ ابن ابی حاتم وابن مردویہ نے ضعیف سند کے ساتھ ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ مکہ مشرکین نے نبی ﷺ سے مذاق کرتے ہوئے سوال کیا کہ قیامت کب قائم ہوگی تو یہ آیت یسئلونک عن الساعۃ ایان مرسٰہا نازل ہوئی یعنی اس کا آنا کب ہوگا۔ آیت فیم انت من ذکرہا۔ یعنی اے محمد ﷺ آپ اس کا علم نہیں رکھتے۔ آیت الی ربک منتھٰہا یعنی اس کا آنا کب ہوگا۔ آیت فیم انت من ذکرہا۔ یعنی اے محمد ﷺ آپ اس کا علم نہیں رکھتے۔ آیت الی ربک منتہہا یعنی اس کے علم کی انتہا تیرے رب کے پاس آیت انما انت منذر من یخشہا۔ بیشک آپ تو صرف اس کو ڈرانے والے ہیں جو اس سے ڈرتا ہے۔ یعنی جو قیامت سے ڈرتا ہے آیت کانہم یوم یرونہا جس دن اسے دیکھ لیں گے گے۔ یعنی قیامت کو دیکھیں گے ان کو یوں محسوس ہوگا آیت لم یلبثو ا کہ وہ نہیں ٹھہرے تھے۔ یعنی دنیا میں اور انہوں نے اس کی نعمتوں سے کوئی لطف نہیں اٹھایا تھا آیت الا عشیۃ مگر ایک شام تک یعنی ظہر کے وقت سے لے کر سورج کے غروب ہونے کے وقت تک۔ آیت او ضحٰہا یا اس کی صبح تک یعنی سورج کے طلوع ہونے سے آدھے دن تک۔