تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 79. An-Naazi'aat · Ayah 43

Tafseer
  1. فِیْمَ اَنْتَ مِنْ ذِكْرٰىهَاؕ﴿43﴾

    1. فِيْمَ اَنْتَبیچ کس بات کے تو
    2. مِنْ ذِكْرٰىهَااس کے ذکر سے
Translation · Dure-Mansoor
اس کے بیان کرنے سے آپ کا کیا تعلق
Tafseer · Dure-Mansoor
21۔ البزار وابن جریر وابن جریر وابن المنذر والحاکم وصححہ وابن مردویہ نے عائشہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ برابر قیامت کے بارے میں سوال کرتے رہے یہاں تک کہ ان پر یہ آیت فیم انت من ذکرہا الی ربک منتہہا۔ آپ کو اس کے ذکر سے کیا واسطہ اس کے علم کی انتہا آپ کے رب ہی کی طرف ہے۔ نازل ہوئی پھر آپ نے اس بارے میں سوال نہیں کیا۔ 22۔ سعید بن منصور وابن المنذر وابن ابی حاتم وابن مردویہ نے عروۃ (رح) سے مرسلاً اسی طرح روایت کیا۔ 23۔ عبد بن حمید والنسائی وابن جریر والطبرانی وابن مردویہ نے طارق بن شہاب (رح) سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ قیامت کا ذکر اکثر فرمایا کرتے تھے۔ یہاں تک کہ یہ آیت فیم انت من ذکرہا الی ربک منتہہا نازل ہوئی تو پھر آپ اس سے رک گئے۔ 24۔ ابن مردویہ نے عائشہ ؓ سے روایت کیا کہ جب دیہاتی نبی ﷺ کے پاس آتے تھے تو آپ سے قیامت کے بارے میں سوال کرتے تھے۔ تو آپ غور وفکر کرتے ایسے انسان میں جوان نیا پیدا کیا گیا۔ اور فرماتے : اگر یہ ایک صدی زندہ رہا تو تم پر قیامت قائم ہوجائے گی۔