تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 79. An-Naazi'aat · Ayah 46
Tafseerكَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَهَا لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا عَشِیَّةً اَوْ ضُحٰىهَا۠ع﴿46﴾
- كَاَنَّهُمْگویا کہ وہ
- يَوْمَ يَرَوْنَهَاجس دن وہ دیکھ لیں گے اس کو ( تو کہیں گے گویا کہ)
- لَمْ يَلْبَثُوْٓانہیں وہ ٹھہرے
- اِلَّا عَشِيَّةًمگر شام کا وقت
- اَوْ ضُحٰىهَایا اس کی صبح
Translation · Dure-Mansoor
وہ جس دن اس کو دیکھیں گے ایسا معلوم ہوگا کہ گویا صرف ایک دن کے آخری حصہ میں رہے ہوں یا اس کے اول حصہ میں
Tafseer · Dure-Mansoor
جنتی اور جہنمی کون ؟
25۔ ابن ابی شیبہ نے زید بن اسلم ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بیشک وہ شخص جنت میں داخل ہوگا جو اس کی امید رکھتا ہے اور بیشک وہ شخص دوزخ سے محفوظ رہے گا جو اس سے ڈرتا ہے اور بیشک اللہ تعالیٰ اس پر رحم فرمائے گا جو خود رحم کرتا ہے۔ مرسل ہے۔
26۔ ابن المنذر نے ابن جریر (رح) سے روایت کیا کہ آیت الی ربک منتہہا یعنی قیامت کے علم کی انتہا تیرے رب کے پاس ہے آیت الا عشیۃ او ضحہا یا ایک عشیہ ( یعنی اتنا وقت جو ظہر اور غروب آفتاب کے درمیان ہے)
27۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت کانہم یوم یرونہا گویا وہ جس دن اسے دیکھ لیں گے۔ یعنی قوم کے لوگوں میں دنیا ریزہ ریزہ ہوجائے گی اس وقت وہ آخرت کے امر کو دیکھ لیں گے