تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 80. Abasa · Ayah 2
Tafseerاَنْ جَآءَهُ الْاَعْمٰىؕ﴿2﴾
- اَنْکہ
- جَآءَهُ الْاَعْمٰىآیا اس کے پاس اندھا
Translation · Dure-Mansoor
اس وجہ سے کہ ان کے پاس نابینا آیا
Tafseer · Dure-Mansoor
12۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے آیت ان جاء ہ الاعمی کے بارے میں روایت کیا کہ بنو فہیر میں سے ایک آدمی آیا جس کا نام عبداللہ بن ام مکتوم ؓ تھا آیت اما من استغنی لیکن وہ جو پرواہ نہیں کرتا اس سے مراد عتبہ بن ربیعہ اور امیہ بن خلف ہے۔
13۔ ابن سعد وابن المنذر نے ضحاک (رح) سے آیت عبس وتولی کے بارے میں روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے قریش کے سرداروں میں سے ایک آدمی سے ملاقات فرمائی اور اس کو اسلام کی طرف بلایا اس درمیان آپ کے پاس عبداللہ بن ام مکتوم ؓ آگئے۔ اور احکام اسلام کے بارے میں آپ ﷺ سے سوال کرنے لگے۔ تو آپ نے اپنے چہرے پر تیوری چڑھائی تو اس بارے میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو عتاب فرمایا جب یہ آیت نازل ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے ابن ام مکتوم کو بلایا اور ان کا اکرام فرمایا اور ان کو مدینہ منورہ میں دو مرتبہ اپنا نائب بنایا۔
14۔ الحاک وصححہ وابن مردویہ نے شعب الایمان میں مسروق (رح) سے روایت کیا کہ میں عائشہ ؓ کے پاس آیا ان کے پاس ایک نابینا آدمی بیٹھا ہوا تھا انہوں نے اس کے لیے لیموں اٹا اور شہد کے ساتھ ان کو کھلانے لگیں۔ میں نے عرض کیا اے ام المومنین یہ کون ہے ؟ فرمایا یہ ابن ام مکتوم ؓ ہیں جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ کو عتاب فرمایا اور فرمایا کہ اللہ کے نبی ﷺ کے پاس یہ اس وقت آئے جب آپ ﷺ کے پاس عتبہ اور شیبہ بیٹھے ہوئے تھے۔ رسول اللہ ﷺ ان دونوں کی طرف متوجہ تھے۔ اور ان کی طرف توجہ نہ فرمائی تو یہ آیت نازل ہوئی آیت عبس وتولی ان جاء ہ الاعمی یعنی ابن ام مکتوم
15۔ اعبد بن حمید نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ قریش کے سرداروں میں سے ایک سردار کے ساتھ علیحدگی میں باتیں فرما رہے تھے اور ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دے رہے تھے اور آپ اس کے اسلام قبول کرنے آرزو مند تھے۔ اچانک عبداللہ بن ام مکتوم نابینا آگئے۔ جب نبی ﷺ نے ان کو دیکھا تو ان کے آنے کو ناپسند فرمایا۔ اور اپنے دل میں کہا کہ یہ قریشی سردار کہے گا کہ آپ کا اباع اندھے فقیر اور غلام ہی کرتے ہیں تو آپ ترشرو ہوئے و اس پر وحی نازل ہوئی آیت عبس وتولی آیت کے آخرتک۔