تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 81. At-Takwir · Ayah 24
Tafseerوَ مَا هُوَ عَلَى الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍۚ﴿24﴾
- وَمَااور نہیں
- هُوَوہ
- عَلَي الْغَيْبِغیب پر
- بِضَنِيْنٍبخل کرنے والا
Translation · Dure-Mansoor
اور وہ غیب کی باتوں پر بخل کرنے والا نہیں ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
77۔ عبدالرزاق وابن مردویہ نے ابن الزبیر ؓ سے روایت کیا کہ نبی ﷺ اس کو یوں پڑھتے تھے آیت وما ہو علی الغیب بضنین اور دوسرے لفظ میں ہے بضنین ضاد کے ساتھ۔
78۔ عبد بن حمید نے ہشام بن عروہ (رح) سے روایت کیا کہ ابی ؓ اس کو یوں پڑھتے تھے آیت وما ہو علی الغیب بضنین ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا کہ عائشہ ؓ نے فرمایا کہ مصاحف میں لکھنے والے لوگ خطا کرجاتے ہیں
79 سعید بن منصور وعبد بن حمید وابن المنذر وابن مردویہ نے کئی طرق سے عبداللہ بن زبیر ؓ سے روایت کیا کہ وہ اس کو یوں پڑھتے تھے آیت بضنین۔
80۔ سعید بن منصورر وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم وابن مردویہ نے طرق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ وہ اس کو یوں پڑھتے تھے آیت بضنین اور فرماتے تھے کہ اس سے مراد ہے بخیل۔
81۔ عبد بن حمید نے عطاء (رح) سے روایت کیا کہ ان کا گمان یہ ہے کہ مصاحف میں بلکہ مصحف عثمان میں ہے آیت بضنین ہے۔
82۔ ابو عبید وابن المنذر نے مجاہد اور ہارون رحمہما اللہ سے روایت کیا کہ ابی بن کعب ؓ کی قرائت میں یہ لفظ بضنین ضاد کے ساتھ۔
83۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت وما ہو علی الغیب بضنین اور وہ غیب کی باتوں پر بخیل نہیں ہے یعنی وہ تم پر بخیل نہیں ہیں جو کچھ وہ جانتے ہیں۔
84۔ عبد بن حمید نے عکرمہ (رح) سے آیت وما ہو علی الغیب بضنین کے بارے میں روایت کیا کہ نبی ﷺ نے بخل نہیں کیا جو کچھ ان پر اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا۔
85۔ عبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے آیت وما ہو علی الغیب بضنین کے بارے میں روایت کیا کہ یہ قرآن غیب تھا اللہ تعالیٰ نے محمد ﷺ کو عطا فرمایا آپ نے اس میں پوری کوشش کی اور اس کی تعلیم دی اور اس کی طرف دعوت دی اور اس میں بخل نہیں کیا۔
86۔ ابن المنذر نے زہری (رح) سے روایت کیا کہ آیت وما ہو علی الغیب بضنین سے مراد ہے کہ آپ نے بخل نہیں کیا جو آپ کی طرف وحی کی گئی۔
87۔ سعید بن منصور وعبد بن حمید وابن المنذر وابن مردویہ نے ابن سعد ؓ سے روایت کیا کہ انہوں نے یہ آیت وما ہو علی الغیب بضنین پڑھی اور فرمایا کہ محمد ﷺ قرآن کے بارے میں متہم نہیں ہیں۔
88۔ ابن مردویہ نے ابن عباس ؓ سے آیت وما ہو علی الغیب بضنین کے بارے میں روایت کیا کہ آپ متہم نہیں ہوئے جو آپ لے کر آئے اور آپ بخیل نہیں ہیں جو کچھ آپ کو عطا کیا گیا۔
89۔ سعید بن منصور وعبد بن حمید وابن المنذر نے ابراہیم نخعی (رح) سے روایت کیا کہ الظنین سے مراد ہے متہم اور الضنین سے مراد ہے ہے بخیل۔
90۔ عبد بن حمید نے زر (رح) سے روایت کیا کہوالغیب سے مراد قرآن ہے اور ہماری قرا ئت میں بضنین ہے کہ اس سے مراد ہے متہم اور تمہاری قرئت میں ہے بضنین جس سے مراد ہے بخیل
91۔ عبد بن حمید نے زر (رح) سے روایت کیا کہ الغیب سے مراد قرآن کریم ہے اور ہماری قراءت میں بضنین ہے جس سے مراد ہے متہم