تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 81. At-Takwir · Ayah 6
Tafseerوَ اِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ۪ۙ﴿6﴾
- وَاِذَا الْبِحَارُار جب دریا
- سُجِّرَتْبھڑکائے جائیں
Translation · Dure-Mansoor
اور جب سمندروں کو دہکا دیا جائے
Tafseer · Dure-Mansoor
21۔ طبرانی نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ نافع بن ازرق (رح) نے ان سے پوچھا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت واذا البحار سجرت کے بارے میں بتائیے تو فرمایا کہ سمندروں کا پانی زمین کے پانی سے مل جائے گا۔ پھر پوچھا کیا عرب کے لوگ اس معنی کو جانتے ہیں ؟ فرمایا ہاں ! کیا تو نے زہیر بن ابی سلمی کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا۔
لقد نازعتہم حسبا قدیما وقد سجرت بحارہم بحاری
ترجمہ : تحقیق میں نے پرانے طریقہ پر ان سے تنازع کیا حالانکہ ان کے سمندر میرے سمندر کے ساتھ مل گئے۔
22۔ ابن ابی حاتم نے سدی (رح) سے روایت کیا کہ آیت واذا البحار سجرت سے مراد ہے کہ سمندروں کو کھول دیا جائے گا۔ اور چلا دیا جائے گا۔
23۔ بیہقی نے البعث میں عکرمہ کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت واذا البحار سجرت یعنی جب سمندر بھڑکا دئیے جائیں گے یہاں تک کہ وہ آگ بن جائیں گے۔
24۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے حسن اور ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ آیت واذا لبحار سجرت سے مراد ہے کہ جب سمندروں کا پانی نیچے اتر جائے گا اور ختم ہوجائے گا۔
25۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے شمر بن عطیہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت واذا لبحار سجرت یعنی جب سمندروں کو اس طرح بھڑکایا جائے گا جیسے تنور کو بھڑکایا جاتا ہے۔
قیامت میں نیک آدمی نیک آدمی کے ساتھ ہوگا
26۔ عبدالرزاق وابن ابی شیبہ و سعید بن منصور والفریابی وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم وابن مردویہ والحاکم وصححہ والبیہقی فی البعث وابو نعیم نے الحلیہ میں النعمان بن بشیر سے روایت کیا اور انہوں نے عمر بن خطاب ؓ سے روایت کیا کہ ان سے اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت واذا النفوس زوجت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ نیک آدمی کو نیک آدمی کے ساتھ ملا دیا جائے گا جن تمہیں اور برے آدمی کو برے آدمی کے ساتھ دوزخ میں ملا دیا جائے گا اور یہ ہے لوگوں کا ملانا۔