تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 81. At-Takwir · Ayah 8
Tafseerوَ اِذَا الْمَوْءٗدَةُ سُئِلَتْ۪ۙ﴿8﴾
- وَاِذَااور جب
- الْمَوْءٗدَةُزندہ گاڑی ہوئی لڑکی
- سُئِلَتْپوچھا جائے
Translation · Dure-Mansoor
اور جب زندہ دفن کی ہوئی لڑکی کے بارے میں سوال کیا جائے
Tafseer · Dure-Mansoor
36 سعید بن منصور وعبد بن حمید وابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابو الضحی مسلم بن صبیح (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے یہ آیت پڑھی آیت واذا الموء دۃ سئلت یعنی وہ بچی اپنے خون بہانے والے قاتل کا مطالبہ کرے گی۔
37۔ احمد ومسلم وابو داوٗد والترمذی ولنسائی وابن اماجہ والطبرانی وابن مردویہ نے خدا مہ بنت وہب ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ سے عزل کے بارے میں پوچھا گیا۔ تو آپ نے فرمایا یہ خفیہ طور پر زندہ کو درگور کردینا ہے اور یہی آیت واذا المء ودۃ بھی ہے۔
انسان جانوں کی حفاظت کرنے کی فضیلت
38۔ الطبرانی نے صعصعۃ بن ناجیہ بن ناجیہ مجاشعی ؓ سے روایت کیا کہ جو لافرزدق کے دادا تھے کہ میں نے عرض کیا یارسول اللہ ! میں نے زمانہ جاہلیت میں کچھ نیک عمل کیے تھے کیا اس میں میرے لیے اجر ہوگا پوچھا تو نے کیا عمل کیا تھا۔ ؟ عرض کیا کہ میں نے تین سو ساٹھ زندہ درگور کی ہوئی لڑکیوں کو زندہ کیا اور میں نے ان میں سے ہر ایک کو دو دس ماہ کی گابھن اونٹنیوں، اور ایک اونٹ کے بدلے میں خریدا کیا اس میں میرے لیے اجر ہوگا نبی ﷺ نے فرمایا تیرے لیے اس میں اجر یہ ہے تب تو اللہ تعالیٰ نے تجھے اسلام کی توفیق عطا فرمائی۔
39۔ البزار والحاکم فی الکنی و بیہقی نے اپنی سنن میں عمر بن خطاب ؓ سے آیت واذا الموء و دۃ سئلت کے بارے میں روایت کیا کہ قیس بن عاصم تمیم ؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا کہ میں نے اپنی آٹھ لڑکیوں کو زندہ درگور کیا ہے نبی ﷺ نے اس سے فرمایا کہ ہر ایک بدلے میں ایک غلام آزاد کر، اس نے کہا میرے پاس اونت ہیں۔ آپ نے فرمایا ہر ایک کے بدلے میں ایک اونٹ قربان کر۔