تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 82. Al-Infitaar · Ayah 4
Tafseerوَ اِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْۙ﴿4﴾
- وَاِذَا الْقُبُوْرُاور جب قبریں
- بُعْثِرَتْکریدی جائیں
Translation · Dure-Mansoor
اور جب قبریں اکھاڑ دی جائیں گے
Tafseer · Dure-Mansoor
2۔ ابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم والبیہقی نے البعث میں عکرمہ کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت واذا لبحار فجر اور جب سمندر ابل پڑیں یعنی بعض سمندر بعض میں بہہ جائیں گے آیت واذا القبور بعثرت اور جب قبریں اکھاڑ دی جائیں یعنی الٹ بلٹ کردی جائیں گی۔
3۔ عبد بن حمید نے ربیع بن خیثم (رح) سے آیت واذا البحار فجرت کے بارے میں روایت کیا کہ بعض سمندر بعض میں بہہ جائیں گے اور ان کا پانی ختم ہوجائے گا۔
4۔ ابن المنذر نے ابن جریج (رح) سے آیت واذا القبور بعثرت کے بارے میں روایت کیا وہ مردے جو قبروں میں ہیں ان کو نکالا جائے گا۔