تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 82. Al-Infitaar · Ayah 5

Tafseer
  1. عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَ اَخَّرَتْؕ﴿5﴾

    1. عَلِمَتْ نَفْسٌجان لے ہر شخص
    2. مَّا قَدَّمَتْکیا اس نے آگے بھیجا
    3. وَاَخَّرَتْاور پیچھے چھوڑا
Translation · Dure-Mansoor
تو ہر شخص ان اعمال کو جان لے گا جو اس نے پہلے بھیجے اور بعد میں بھیجے
Tafseer · Dure-Mansoor
5۔ ابن المبارک فی الزہد وعبد بن حمید وابن ابی حاتم نے ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ آیت علمت نفس ما قدمت واخرت۔ تب ہر شخص جان لے گا کہ کیا اس نے آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑ آیا یعنی جو اس خیر اور نیکی کے اعمال آگے بھیجے تھے اور جو اچھا طریقہ اس نے پیچھے چھوڑا کہ اس کے بعد اس پر عمل کیا جاتا ہے و اس کے لیے اس پر عمل کرنے والے کے برابر اجر ہوگا اور ان کے اور ان کے اجروں میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی یا کوئی برا طریقہ پیچھے چھوڑ آیا کہ جس پر اس کے بعد عمل کیا جاتا ہے تو عمل کرنے والے کے برابر اس کے لیے گناہ ہوگا۔ اور ان کے گناہوں میں ذرا بھی کمی نہیں کی جائے گی۔ 6۔ عبد بن حمید نے ابن عباس ؓ سے اس آیت کے بارے میں روایت کیا کہ ہر شخص جان لے گا جو خیر یا شر اس نے آگے بھیجا اور جو طریقہ اس نے پیچھے چھوڑآیا کہ اس کے بعد اس پر عمل کیا جائے گا۔ اچھا راستہ ایجاد کرنے کی فضیلت 7۔ الحاکم وصححہ نے حذیفہ ؓ سے روایت کیا کہ نبی مکرم ﷺ نے فرمایا جس شخص نے کوئی اچھا طریقہ نکالا اور اس پر عمل کیا جاتا ہے تو اس کے لیے اس کا اجر ہوگا۔ اور جنہوں نے اس پر عمل کیا ان کے برابر بھی اس کو اجر ملے گا اور ان کے اجور میں کوئی کمی نہ ہوگی اور جس شخص نے کوئی براطریقہ نکالا اور اس پر عمل کیا جاتا ہے تو اس پر اس کا گناہ ہوگا اور جنہوں نے اس پر عمل کیا ان کے برابر بھی اس کو گناہ ملے گا ان کے گناہوں میں کوئی کمی نہ ہوگی۔ اور حذیفہ ؓ نے یہ آیت تلاوت کی۔ آیت علمت نفس ما قدمت واخرت۔ 8۔ سعید بن منصور وعبد بن حمید وابن المنذر نے عکرمہ (رح) سے آیت علمت نفس ما قدمت واخرت کے بارے میں روایت کیا کہ ہر شخص ان امور کو دیکھ لے گا۔ جن کا اسے حکم دیا گیا اور اس نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ادا کیے اور وہ بھی جو اس ضائع کردئیے۔ 9۔ عبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت ما قدمت یعنی جو اس نے آگے بھیجا خیر میں سے اور آیت واخرت اور جو پیچھے چھوڑا اللہ تعالیٰ کے حقوق میں سے اور ان کے مطابق عمل نہیں کیا۔ 10۔ عبد بن حمید نے سعید بن جبیر (رح) سے روایت کیا کہ آیت ما قدمت یعنی جو اس نے آگے بھیجا خیر میں سے آیت واخرت جو پیچھے چھوڑا یعنی وہ امور جن کے بارے میں اس کے دل میں کچھ پیدا ہوا اور ان کے مطابق عمل نہ کیا۔ 11۔ عبد بن حمید نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت ماقدمت من خیر واخرت سے مراد ہے کہ جو نیکی اس نے آگے بھیجی اور جن کاموں کے بارے میں اسے عمل کرنے کا حکم دیا گیا لیکن اس نے وہ چھوڑدئیے ہر شخص ان سب کو دیکھ لے گا۔ 12۔ عبد بن حمید نے عطا (رح) سے روایت کیا کہ آیت ما قدمت سے مراد ہے جو اس نے اپنے سامنے کیے آیت واخرت سے مراد ہے کہ جو طریقہ اس نے پیچھے چھوڑا اور جس کے مطابق اس کے بعد عمل کیا جائیگا۔
Dure-Mansoor - 82 : 5