تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 82. Al-Infitaar · Ayah 6
Tafseerیٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِیْمِۙ﴿6﴾
- يٰٓاَيُّهَا الْاِنْسَانُاے انسان
- مَا غَرَّكَکس چیز نے تجھے دھوکہ دیا
- بِرَبِّكَ الْكَرِيْمِاپنے رب کریم کے بارے میں
Translation · Dure-Mansoor
اے انسان ! تجھے کس چیز نے تیرے رب کریم کے ساتھ دھوکہ میں ڈالا
Tafseer · Dure-Mansoor
13۔ سعید بن منصور وابن ابی حاتم وابن المنذر نے عمر بن خطاب ؓ سے روایت کیا کہ انہوں نے یہ آیت پڑھی آیت یا ایہا الانسان ما غرک بربک الکریم اے انسان تجھے اپنے رب کریم کے بارے میں کس چیز نے مغرور کردیا اور فرمایا اللہ کی قسم غرہ کا معنہ ہے کس نے اسے جاہل رکھا۔
14۔ ابن المنذر نے عکرمہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت یا ایہا الانسان ماغرک سے ابی بن خلف مراد ہے۔
15۔ عبد بن حمید نے صالح بن مسمار (رح) سے روایت کیا کہ مجھ کو یہ بات پہنچی ہے کہ نبی ﷺ نے یہ آیت یا ایہا الانسان ماغرک بربک الکریم تلاوت فرمائی پھر فرمایا کہ کس چیز نے انسان کو جاہل بنا رکھا ہے۔
16۔ ابن ابی شیبہ نے ربیع بن خیثم (رح) سے روایت کیا کہ آیت ما غرک سے جہل مراد ہے یعنی کس نے تجھے جاہل بنا رکھا ہے۔
17۔ ابن المنذر والحاکم وصححہ نے سعید بن المسیب کے طریق سے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ نبی مکرم ﷺ یوں پڑھتے تھے آیت فسوک فعدلک یعنی تشدید کے ساتھ۔