تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 10
Tafseerوَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهْرِهٖۙ﴿10﴾
- وَاَمَّااور وہ
- مَنْ اُوْتِيَجو دیا گیا
- كِتٰبَهٗاسکا اعمال نامہ
- وَرَآءَ ظَهْرِهٖاس کی پشت پیچھے
Translation · Dure-Mansoor
اور جس کا اعمال نامہ اس کے پشت سے دیا گیا
Tafseer · Dure-Mansoor
30۔ فریابی وعبد بن حمید وابن المنذر اور بیہقی نے البعث میں مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت واما من اوتی کتبہ وراء ظہرہ اور لیکن جس کو اعمال نامہ پیٹھ پیچھے دیا گیا۔ یعنی اس کا بایاں ہاتھ اس کے پیٹ پیچھے کردیا جائے گا۔ اور اس سے وہ اپنے اعمال نامہ کو لے گا۔
31۔ ابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت انہ ظن ان لن یحور بیشک اس نے سمجھ لیا تھا کہ ہرگز نہیں لوٹے گا۔
32 عبدالرزاق وعبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے اسی طرح روایت کیا۔
33۔ ابن ابی حاتم نے ضحاک کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت ان لن یحور یعنی وہ ہرگز نہیں لوٹے گا۔
34 عبد بن حمید نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت ان لن یحور یعنی وہ ہماری طرف ہرگز نہیں لوٹے گا۔
35۔ الطستی نے اپنے مسائل میں اور الطبرانی نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ نافع بن ازرق (رح) نے ان سے اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت ان لن یحور کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ حبشہ کی لغت میں اس کا معنی ہے کہ وہ ہرگز نہیں لوٹے گا یعنی وہی وہی ہرگز اللہ کی طرف آخرت میں نہیں لوٹے گا پھر پوچھا کیا عرب کے لوگ اس معنی کو جانتے ہیں فرمایا ہاں کیا تو نے لبید کا قول نہیں سنا۔
وما المرء الا کا لشہاب وضوء ہ یوحور مادا بعد اذہو ساطغ
ترجمہ : نہیں ہے کوئی آدمی مگر شہاب کی طرح کہ اس کے پھیلنے اور چمکنے کے بعد اس کی روشنی راکھ بن جاتی ہے۔
36۔ عبد بن حمید نے عکرمہ (رح) سے آیت انہ ظن ان لن یحور بیشک اس نے سمجھ لیا تھا کہ وہ ہرگز لوٹ کر نہ جائے گا کے بارے میں روایت کیا کہ کہ کیا تو نے حبشی کو نہیں سنا جب اس سے کہا جائے آیت خبر الی اہلک کہ تو اپنے گھر والوں کی طرف۔