تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 9
Tafseerوَّ یَنْقَلِبُ اِلٰۤى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ﴿9﴾
- وَّيَنْقَلِبُاور لوٹے گا
- اِلٰٓىطرف
- اَهْلِهٖاپنے لوگ
- مَسْرُوْرًاخوش خوش
Translation · Dure-Mansoor
اور وہ اپنے متعلقین کی طرف خوش ہو کر لوٹے گا
Tafseer · Dure-Mansoor
26۔ ابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت وینقلب الی اہلہ مسرورا اور وہ اپنے اہل و عیال میں خوش واپس آئے گا یعنی جنت میں اپنے گھر والوں کی طرف آیت وما من اوتی کتبہ وراء ظہرہ اور لیکن جس کا اعمال نامہ پیٹھ پیچھے سے دیا گیا۔ یعنی اس کے ہاتھ کو اپنی جگہ سے ہٹا کر اس کے پیٹھ پیچھے کردیا جائے گا۔
27۔ ابن المنذر نے حمید بن ہلال (رح) سے روایت کیا کہ ہمارے سامنے ذکر کیا گیا کہ ایک آدمی کو قیامت کے دن حساب کی طرف بلایا جائے گا اور اس سے کہا جائے گا اے فلانے آجاؤ حساب کی طرف راوی نے کہا یہاں تک کہ وہ کہے گا کیا میرے سوا کوئی اور مراد ہے جسے حساب کے لیے حاضر کیا جارہا ہے۔
28۔ ابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت یدعوا ثبورا۔ موت کو پکارے گا یعنی ہلاکت کو۔
29۔ ابن المنذر نے ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ آیت انہ کان فی اہلہ مسرورا۔ بیشک وہ دنیا میں اپنے اہل و عیال میں بڑا خوش وخرم تھا۔