تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 19
Tafseerلَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍؕ﴿19﴾
- لَتَرْكَبُنَّتم ضرور چڑھنا ہے
- طَبَقًاایک درجہ
- عَنْ طَبَقٍایک درجہ سے
Translation · Dure-Mansoor
تم ضرور ایک حالت کے بعد دوسری حالت پر پہنچو گے
Tafseer · Dure-Mansoor
49۔ عبد بن حمید نے عمر بن خطاب ؓ سے روایت کیا کہ آیت لترکبن طبقا عن طبق یعنی تم کو ایک امر کے بعد دوسرے امرت کی طرت بتدریج چڑھنا ہے۔
51۔ بخاری نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ لترکبن طبقا عن طبق ایک حال کے بعد دوسرا حال کی طرف چڑھنا ہے فرمایا یہ تمہارے نبی ﷺ کے بارے میں ہے۔
52۔ ابی عبید فی القراءات و سعید بن منصور وابن منیع وابن جریر وعبد بن حمید وابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ اس کو یوں پڑھتے تھے آیت لترکبن طبقا عن طبق یعنی باء کے فتح کے ساتھ اور فرمایا تمہارے نبی نے ایک حال کے بعد دوسرے حال کی طرف چڑھنا ہے۔
53۔ ابو عبید فی القراء ات و سعید بن منصور وابن منیع وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن مردویہ نے۔
54۔ الطیالسی وعبد بن حمید وابن ابی حاتم والطبرانی نے ابن عباس رضٰ اللہ عنہا سے روایت کیا کہ آیت لترکبن طبقا عن طبق یعنی اے محمد آپ نے ایک حال کے بعد دوسرے حال کی طرف چڑھنا ہے۔
55۔ عبد بن حمید وابن المنذر والحاکم فی الکنی ابن مندہ فی غرائب شعبہ وابن مردویہ والطبرانی نے ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ آیت لترکبن طبقا عن بطق میں لترکبن کو نصب کے ساتھ پڑھا یعنی اے محمد ! آپ نے ایک آسمان کے بعد دوسرے آسمان کی طرف چڑھنا ہے۔
56۔ البزار نے ابن مسعد ؓ سے آیت لترکبن طبقا عن طبق کے بارے میں روایت کیا کہ اے محمد ! آپ نے ایک حال کے بعد دوسرے حال کی طرف چڑھنا ہے۔
57۔ عبد بن حمید وابن ابی حاتم نے شعبی (رح) سے آیت لترکبن طبقا عن طبق کے بارے میں روایت کیا کہ اے محمد ! آپ نے ایک حال کے بعد دوسرے حال کی طرف چڑھنا ہے۔
58۔ عبدالرزاق و سعید بن منصور والفریابی وابن جریر وابن ابی حاتم وعبد بن حمید وابن المنذر وابن مردویہ فی الحاکم والبیہقی نے البعث میں ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ آیت لترکبن طبقا عن طبق یعنی آسمان پھت جائے پھر شق ہوجائے گا پھر وہ سرخ ہوجائے گا۔
59۔ عبد بن حمید وابن المنذر والبیہقی نے ابن مسعودر ضی اللہ عنہ سے اس آیت کے بارے میں روایت کیا آسمان رنگ برنگا ہوجائے گا پگھلی ہوئی دھات کی طرح اور گلاب کے پھول کے رنگ کی طرح ہوجائے گا ڈھیلا اور کمزور ہوجائے گا اور پھٹ جائے گا پس وہ ایک حال کے بعد دوسرے حال میں ہوجائے گا۔
60۔ ابن ابی حاتم وابن المنذر نے مکحول (رح) سے روایت کیا کہ آیت لترکبن طبقا عن طبق سے مراد ہے کہ تم پر بیس سال میں ایسے نئے امر ہوں گے کہ جس پر تم پہلے نہ تھے۔
61۔ ابن المنذر نے سعید بن جبیر (رح) سے روایت کیا کہ آیت لترکبن طبقا عن طبق سے ایسی قوم مراد ہے کہ دنیا میں ان کے معاملات انتہائی حسین اور گھٹیا تھے اور وہ آخرت میں بلند ہوجائیں گے۔ اور ایک قوم دنیا میں بڑی معزز تھی اور آخرت میں پست ہوجائے گی۔
دنیا میں انسان کے مختلف حالات
62۔ عبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے اس آیت کے بارے میں روایت کیا کہ تم نے ایک حال کے بعد دوسرے حال کی طرف چڑھنا ہے ایک دنیا دار انسان خوشحالی میں تھا جبکہ پھر وہ آزمائش میں پڑگیا۔ اور ایک انسان آزمائش میں تھا جبکہ وہ پھر خوشحال ہوگیا۔
63۔ ابو نعیم نے الحلیہ میں مکحول (رح) سے روایت کیا کہ آیت لترکبن طبقا عن طبق سے مراد ہے کہ تم ہر بیس سال میں ایک حال پر ہوتے ہو اس طرح پر کہ تم پہلے اس حالت پر نہ تھے۔
64۔ عبد بن حمید نے ابو العالیہ (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے آیت لترکبن طبقا نصب کے ساتھ پڑھا۔
65۔ عبد بن حمید نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے آیت لترکبن طبقا نصب کے ساتھ پڑھا۔
66۔ عبد بن حمید نے عاصم (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے صیغہ جمع کی صورت میں لترکبن تاء کے ساتھ اور باء کے رفع کے ساتھ پڑھا۔