تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 18
Tafseerوَ الْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ﴿18﴾
- وَالْقَمَرِاور چاند
- اِذَا اتَّسَقَجب مکمل ہوجائے
Translation · Dure-Mansoor
اور چاند کی جب وہ پورا ہوجائے
Tafseer · Dure-Mansoor
43۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت والقمر اذا اتسق اور چاند کی جو وہی پورا ہوجائے یعنی جب وہ پورا ہوجائے۔
44۔ الطستی فی مسائلہ والطبرانی وابن الانباری فی الوقف والابتداء میں ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ نافع بن ازرق (رح) نے ان سے اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت والقمر اذا اتسق کے بارے میں پوچھاتو فرمایا کہ اتساقہ سے مراد ہے اس کا جمع ہونا پھر فرمایا کیا عرب کے لوگ اس معنی کو جانتے ہیں ؟ فرمایا ہاں کیا تو نے ابن صرمہ کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا۔
ان لنا قلائصا نقانقا مستوسقات لویجدن سائقا
ترجمہ بیشک ہمارے پاس شتر مرغ کی مثل لمبی ٹانگوں والی اونٹنیاں ہیں وہ جمع ہوجاتی ہیں اگر وہ سائق کو پالیں
45۔ عبدالرزاق عبد بن حمید وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت والقمر اذا اتسق سے مراد ہے قسم ہے چاند کی جب وہ گول ہوجائے۔
46۔ عبد بن حمید نے عکرمہ (رح) سے اس طرح روایت کیا۔
47۔ عبد بن حمید وابن الانبار نے طرق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ ان سے اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت واللیل وما وسق کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا قسم ہے رات کی اور جن کو وہ سمیٹے ہوئے کیا تو نے یہ شعر نہیں سنا۔
ان لنا قلائصا نقا مستوسقات لو یجدنا سائقا
ترجمہ : بیشک ہمارے پاس شتر مرغ کی مثل لمبی ٹانگوں والی اونٹنیاں ہیں وہ جمع ہوجاتی ہیں اگر وہ سائق کو پالیں۔
48۔ عبد بن حمید نے ابن عباس رضٰ اللہ عنہما سے روایت کیا کہ آیت والقمر اذا اتسق سے تیرھویں رات کا چاند مراد ہے۔