تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 6

Tafseer
  1. یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِۚ﴿6﴾

    1. يٰٓاَيُّهَااے
    2. الْاِنْسَانُانسان
    3. اِنَّكَبیشک تو
    4. كَادِحٌتکلیف اٹھانے والا
    5. اِلٰىطرف
    6. رَبِّكَاپنا رب
    7. كَدْحًاخوب تکلیف
    8. فَمُلٰقِيْهِپھر اس کو ملنا ہے
Translation · Dure-Mansoor
اے انسان ! تو اپنے رب کے پاس پہنچنے تک کوشش کر رہا ہے پھر اس سے ملاقات ہوجائے گی
Tafseer · Dure-Mansoor
19۔ ابن ابی شیبہ نے ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ آیت یا ایہا الانسان انک کا دح ربک الی کدحا یعنی تو اپنے رب کی طرف مسلسل محنت اور کوشش کرتا رہتا ہے۔ 20۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت انک کا دح الی ربک کدحا یعنی بیشک تو سخت محنت کرتا ہے آیت فملقیہ یعنی تو اپنے عمل سے ملاقات کرنے والا ہے۔