تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 7
Tafseerفَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖۙ﴿7﴾
- فَاَمَّاپس
- مَنْ اُوْتِيَجو دیا گیا
- كِتٰبَهٗاس اعمال نامہ
- بِيَمِيْنِهٖاسکے دائیں ہاتھ میں
Translation · Dure-Mansoor
سو جن کے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا گیا
Tafseer · Dure-Mansoor
21۔ احمد وعبد بن حمید والبخاری ومسلم والترمذی وابن المنذر وابن مردویہ نے حضرت عائشہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کوئی ایسا نہیں ہے جس کا حساب کیا جائے گا مگر وہ ہلاک ہوگا۔ میں نے عرض کیا کیا اللہ تعالیٰ نہیں فرماتے ہیں۔
آیت فاما من اوتی کتبہ بیمینہ۔ فسوف یحاسب حسابا یسیرا۔ جس کو اس کے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا تو عنقریب اس کا آسان حساب کیا جائے گا آپ نے فرمایا : یہ حساب کے بارے میں نہیں بلکہ یہ تو عرض کرنا ہے اور جس سے سخت حساب لیا گیا تو وہ ہلاک ہوگیا۔