تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 85. Al-Burooj · Ayah 22

Tafseer
  1. فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ۠ع﴿22﴾

    1. فِيْمیں
    2. لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍلوح محفوظ
Translation · Dure-Mansoor
جو لوح محفوظ میں ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
6۔ ابن جریر نے انس ؓ سے روایت کیا کہ وہ لوح محفوظ جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن مید میں اپنے اس قول میں فرمایا بل ہو قرآن مجید فی لوح محفوظ۔ بلکہ وہ قرآن ہے بڑی شان والا لوح محفوظ میں لکھا ہوا ہے۔ اور وہ اسرافیل کی پیشانی میں ہے۔ لوح محفوظ کا ذکر 7۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت فی لوح محفوظ میں لوح محفوظ سے مراد ام الکتاب ہے۔ 8۔ ابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت فی لوح محفوظ سے مراد ہے کہ مجھے یہ خبر دی گئی ہے کہ جس لوح کا ذکر کیا گیا ہے وہ ایک ہی لوح ہے جس میں قرآن مجید ہے اور یہ لوح نور کی ہے اس کی لمبائی تین سو سال کی مسافت ہے۔ 9۔ عبدالرزاق وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ محفوظ سے مراد ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک محفوظ ہے۔ 10۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت فی لوح محفوظ سے مراد ہے کہ وہ ایمان والوں کے دلوں میں محفوظ ہے۔ 11۔ ابن المنذر نے عبداللہ بن بریدہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت فی لوح محفوظ سے مراد ہے کہ وہ قرآن ایک لوح میں لکھا ہوا ہے جو اللہ تعالیٰ کے پاس ہے اور وہی ام الکتاب ہے۔ 12۔ ابو الشیخ نے العظمہ میں جید سند کے ساتھ ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ اللہ تعالیٰ نے لوح محفوظ کو پیدا فرمایا اور اس کی لمبائی ایک سو سال کی مسافت کی طرح تھی پھر اس نے قلم سے فرمایا مخلوق کے پیدا کرنے سے پہلے کہ تو میری مخلوق کے بارے میں علم کو لکھ دے پس اس نے قیامت تک جو ہونے والا ہے سب کچھ لکھ دیا۔ 13۔ ابن ابی الدنیا نے مکارم الاخلاق میں والبیہقی فی الشعب وابوالشیخ فی العظمہ وابن مردویہ نے حلال القسلی کے طریق سے انس ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بیشک اللہ تعالیٰ کے لیے ایک تختی ہے سبز زبرجد سے اس میں سے جس کو اللہ تعالیٰ نے عرش کے نیچے رکھ دیا ہے۔ اور اس میں لکھ دیا ہے کہ بیشک میں اللہ ہوں میرے سوا کوئی معبود نہیں میں نے تین سو اور دس سے کچھ اوپر قسموں کی مخلوق پیدا کی۔ اس مخلوق میں سے جو بھی لا الہ الا اللہ کی شہادت دیتا ہوا ائے گا جنت میں داخل ہوگا۔ 14۔ ابن مردویہ فی مسندہ اور ابویعلی نے ضعیف سند کے ساتھ ابو سعید خدری ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بیشک رحمن تبارک وتعالیٰ کے سامنے ایک تختی ہے جس میں تین سو پندرہ شریعتیں ہیں رحمن فرماتے ہیں : میری عزت اور میرے جلال کی قسم ! میرے بندوں میں سے کوئی بندہ اس حال میں میرے پاس آئے گا کہ یہ میرے ساتھ کسی چیز کو شرک نہ کرتا ہوگا تم میں سے کوئی ایک ہوگا جس کو میں جنت میں داخل کروں گا۔ 15۔ ابو الشیخ نے العظمہ میں انس ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بیشک اللہ کے لیے ایک ایسی تختی ہے کہ اس کا ایک جانب یاقوت کی ہے اور دوسری جانب سبز زبرجد کی ہے اور اس کا قلم نور کا ہے کہ اس میں سے وہ پیدا کرتا ہے اور اس میں سے وہ رزق دیتا ہے۔ اور اس میں وہ زندہ کرتا ہے اور اور اس میں وہ مارتا ہے اور اس میں وہ عزت دیتا ہے اور اس میں ہر دن اور رات میں جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ 16۔ ابو الشیخ وابن مردویہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے ایک تختی کو سفید موتی سے پیدا فرمایا اس کی دونوں طرفیں سبز زبرجد کی ہیں اس کی کتابت نور سے ہے وہ ہر دن میں تین سو ساٹھ مرتبہ اس کی طرف ایک دیکھتا ہے زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے پیدا کرتا ہے اور رزق دیتا ہے۔ عزت دیتا ہے اور ذلت دیتا ہے اور جو چاہتا ہے کرتا ہے۔