تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 86. At-Taariq · Ayah 1
Tafseerوَ السَّمَآءِ وَ الطَّارِقِۙ﴿1﴾
- وَالسَّمَآءِقسم آسمان کی
- وَالطَّارِقِاور رات کو آنے والے کی
Translation · Dure-Mansoor
قسم ہے آسمان کی اور اس چیز کی جو رات کو نمودار ہو
Tafseer · Dure-Mansoor
1۔ ابن الضریس وابن مردویہ والبیہقی نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ والسماء طارق مکہ میں نازل ہوئی۔
2۔ احمد والبخاری فی التاریخ وابن مردویہ والطبرانی نے خالد العدوانی ؓ سے روایت کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ثقیف کے بازار میں دیکھا اور آپ کھڑے ہوئے تھے کمان پر یا لاٹھی پر ٹیک لگائے ہوئے تھے۔ جب میں آپ کے پاس آیا تو آپ ان سے مدد طلب فرما رہے تھے پس اس نے آپ کو والسماء والطارق پڑھتے ہوئے سنا۔ یہاں تک کہ آپ نے اس کو ختم فرمایا۔ راوی نے کہا کہ میں نے اس سورة کو زمانہ جاہلیت میں یاد کرلیا تھا پھر میں نے زنانہ اسلام میں یہ سورة پڑھی۔
3۔ النسائی نے جابر ؓ سے روایت کیا کہ معاذ ؓ نے مغرب کی نماز پڑھائی اور میں سورة بقرہ اور نساء پڑھی۔ نبی ﷺ نے فرمایا اے معاذ کیا تو لوگوں میں فتنہ ڈالنا چاہتا ہے کیا تجھے یہ کافی نہیں تھا کہ تو والسماء والطارق اور والشمس وضحٰہا اور اس طرح کی سورة پڑھتا۔
4۔ ابن مردویہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت والسماء والطارق سے مراد ہے کہ تیرے رب نے قسم کھائی ہے رات کو نمودار کی اور ہر وہ چیز جو تیرے پاس رات کو آئے وہ طارق ہے۔
5۔ عبد بن حمید نے سعید بن جبیر (رح) سے روایت کیا کہ میں نے ابن عباس ؓ سے پوچھا کہ والسماء والطارق سے کیا مراد ہے آیت وما ادرک مالطارق آپ کو کیا معلوم کہ رات کو آنے والا کیا ہے۔ پھر میں نے پوچھا آیت فلا اقسم بالخنس۔ (التکویر آیت 15) پس میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے کی فرمایا آیت الجوارالکنس۔ سیدھے چلنے غائب ہوجانے والے ستارو کی۔ پھر میں نے پوچھا آیت والمحصنت من النساء (النساء آیت 14) اور خاوند والی عورتیں۔ فرمایا آیت الا ما ملکت ایمانکم مگر تمہارے ہاتھ جن کے مالک ہوجائیں۔ میں نے پوچھا یہ کیا ہے ؟ فرمایا میں اس میں سے زیادہ نہیں جانتا مگر جو تو سن رہا ہے۔
6۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ انہوں نے آیت والسماء والطارق کے بارے میں فرمایا کہ ہر وہ چیز جو رات کے وقت نمودار ہوتی ہے۔ ان کل نفس لما علیہا حافظ۔ ایسی کوئی بھی جان نہیں کہ جس پر ایک محافظ مقرر نہ ہو۔ یعنی ہر جان پر ایک حفاظت کرنے والا فرشتوں میں سے مقرر ہے
7۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم وابو الشیخ نے العظمہ میں ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت النجم الثاقب۔ ستارہ چمکتا ہوا۔ یعنی چمکتا ہوا ستارہ۔ آیت ان کل نفس لما علیہا حافظ فرمایا کوئی نفس نہیں مگر اس پر حفاظت کرنے والا ہے۔
8۔ ابن المنذر نے ابن جریج (رح) سے روایت کیا کہ آیت والسماء والطارق سے مراد ہے وہ ستارہ جو دن کو چھپ جاتا ہے اور رات کو ظاہر ہا جاتا ہے۔ آیت ان کل نفس لما علیہا حافظ۔ یعنی ہر جان کی حفاظت کی اس کے عمل نے اس کی مدت عمر نے اور اس کے رزق نے۔
9۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت والسماء والطارق میں طارق سے مراد ہے رات کو ستارہ کا ظاہر ہونا اور کہتے ہیں یطرقک باللیل کہ وہ تیرے پاس رات کے وقت آئے گا آیت النجم الثاقب یعنی چمکنے والا ستارہ آیت ان کل نف لما علیہا حافظ یعنی ہر جان پر ایک حفاظت کرنے والا ہے اور فرمایا کہ وہ حفاظت کرنے والے فرشتے ہیں جو تیرے عمل کی اور تیرے رزق کی اور تیری موت کے وقت حفاظت کرتے ہیں اور اے ابن آدم جب وہ تجھ کو فوت کرتے ہیں تو وہ تیری روح کو تیرے رب کے پاس پہنچا دیتے ہیں۔