تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 86. At-Taariq · Ayah 12
Tafseerوَ الْاَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِۙ﴿12﴾
- وَالْاَرْضِاور زمین کی
- ذَاتِ الصَّدْعِپھٹ جانے والی
Translation · Dure-Mansoor
اور زمین کی جو پھٹ جاتی ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
5۔ ابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت والارض ذات الصدع سے مراد ہے وادیوں کا پھٹ جانا۔
6۔ ابن مندہ والدیلمی نے معاذ بن انس ؓ سے مرفوعا روایت کیا کہ آیت والارض ذات الصدع سے مراد ہے کہ زمین پھٹ جاتی ہے اللہ کی اجازت سے اموال اور نباتات کے ساتھ۔
آسمان سے رزق کا اترنا
7۔ عبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے آیت والسماء ذات الرجع۔ کے بارے میں روایت کیا کہ قسم ہے آسمان کی جو ہر سال بندوں کی طرف ان کے رزق کے ساتھ لوٹتا ہے اگر ایسا نہ ہو تو لوگ بھی اور ان کے مویشی بھی ہلاک ہوجائیں آیت والارض ذات الصدع۔ اور زمین جو نباتات اور پھلوں کے ساتھ پھٹ جاتی ہے جیسے تم دیکھتے ہو آیت انہ لقول فصل۔ یعنی یہ قرآن قول ہے حکمت والا آیت وما ہو بالہزل اور وہ ہنسی کی بات نہیں یعنی یہ کوئی کھیل تماشہ نہیں آیت فمہل الکفرین امہلہم رویدا پس کافروں کو تھوڑے دنوں کی مہلت دے دو ۔ یعنی الرویدا کا معنی تھوڑا۔